خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 505 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 505

خطابات شوری جلد اوّل مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء تیسرا دن جسمانی صحت کے متعلق تجاویز اور فیصلے مجلس مشاورت کے تیسرے روز کے پہلے اجلاس میں جسمانی صحت کے متعلق سب کمیٹی نے بعض تجاویز پیش کیں جن سے متعلق حضور نے فیصلہ جات فرمائے۔بعض تجاویز اور فیصلہ جات کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔فوجی ٹریننگ فوجی ٹریننگ دلوانے کے لئے سکول ، مدارس اور بعد ازاں جماعتوں میں انسٹرکٹرز کی تعیناتی کی تجویز پر بعض نمائندگان کے اظہارِ خیال کے بعد حضور نے فرمایا : - "سب کمیٹی کی پہلی تجویز دوستوں نے سن لی ہے۔اس کے متعلق جن احباب نے اظہار خیالات کرنا چاہا وہ بھی کر چکے ہیں اور ان خیالات سے بھی احباب واقف ہو چکے ہیں۔ایک دوست کی یہ تجویز ہے کہ بجائے اس کے کہ ایسی تفصیلات کا فیصلہ یہاں کیا جائے جنہیں انتظامی حالات سے بدلنا پڑتا ہے اور بدلنا پڑے گا اصولی طور پر یہ طے کر لیا جائے کہ دونوں مدرسوں اور احمد یہ کالج کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ان میں فوجی ٹرینینگ کا طریق جاری کیا جائے اور فوجی ڈرل کرائی جایا کرے۔پہلے میں اس ترمیم کو ہی پیش کرتا ہوں جو دوست اس کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں۔‘۲۲۵ را ئیں فیصلہ میرے نزدیک یہ اتنی تعداد ہے کہ اس کے خلاف ووٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں۔میں کثرتِ رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں اور ورزشی کمیٹی کی پہلی تجویز اس ترمیم کے ساتھ منظور کرتا ہوں کہ تفصیلات کو صدر انجمن پر چھوڑ دیا جائے وہ اس کے لئے قوانین بنائے اور تفاصیل طے کرے“ شوٹنگ کلبز ہوئے کہا :- اولاً قادیان میں ثانیا دیگر جماعتوں میں شوٹنگ کلبز کے قیام کی تجویز تھی۔اس کی بابت حضرت میاں شریف احمد صاحب نے وضاحت کرتا