خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 81

خطابات شوری جلد اوّل ΔΙ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء منعقده ۲۰ تا ۲۲ / مارچ ۱۹۲۴ء) پہلا دن مجلس مشاورت منعقدہ ۲۰ تا ۲۲ مارچ ۱۹۲۴ء کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے دُعا دعا وو سے متعلق فرمایا: - چونکہ ہمارے تمام کام اور تمام اعمال تبھی نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور تائید حاصل ہو اور جبکہ بار یک در باریک اور مخفی در مخفی ایسے اسباب پیدا ہو سکتے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں انسان ہدایت سے محروم ہو جاتا ہے اس لئے ہم ہر لحظہ خدا کی مدد کے محتاج ہیں۔ہماری عقلیں خطا سے خالی نہیں۔ہو سکتا ہے کہ خدا کی مدد اور ہدایت کے بغیر ٹھوکر کھا جائیں۔پس پیشتر اس کے کہ مجلس کی کارروائی شروع ہو، دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہمیں غلطیوں سے بچائے، سیدھا راستہ کھولے، اپنا منشاء ہم پر الہام اور القاء کرے تا کہ ہم سب کام اس کی مرضی کے مطابق کریں اور اس کی منشاء سے سرمو ادھر اُدھر نہ ہوں۔“ افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- ہمارے جمع ہونے کی غرض ” آج آپ لوگ اسلام اور قرآن کریم کے احکام کی تعمیل میں اس غرض کے لئے اس جگہ جمع ہوئے ہیں کہ بعض اہم دینی امور میں خلیفہ وقت کو مشورہ دیں اور اس طرح تعاون و تناصر کر کے اس کام میں شریک ہو کر خدا کے فضل اور نصر توں کو حاصل کریں۔جیسا کہ میں نے بار ہا اعلان کیا ہے اس قسم کی مجلس مشاورت اسلامی احکام کے ماتحت ہے اس لئے کسی صورت اور کسی حالت میں بھی