خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 61 of 110

خطابات — Page 61

61 کے سوتے ہمارے دلوں سے پھوٹنے چاہئیں۔یقیناً عہد وفا کے نئے نئے راستوں کا تعین ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے۔اور جب یہ ہوگا تو ہم اللہ تعالیٰ کے انعام کی قدر کرنے والے ٹھہریں گے۔جب یہ ہوگا تو ہم دائمی خلافت کے فیض سے فیضیاب ہونے والے بنتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالی کے انعاموں اور فضلوں کی نہ ختم ہونے والے بارشیں ہم پر برسیں گی۔پس اے میرے پیار و اور میرے پیاروں کے پیارو! اٹھو۔آج اس انعام کی حفاظت کے لئے نئے عزم اور ہمت سے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور گرتے ہوئے ، اس سے مدد مانگتے ہوئے میدان میں کود پڑو کہ اسی میں تمہاری بقا ہے۔اس میں تمہاری نسلوں کی بقا ہے اور اس میں انسانیت کی بقا ہے۔اللہ تعالی آپ کو بھی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے کہ ہم اپنے عہد کو پورا کرنے والے ہوں۔اللَّهُمَّ آمِيْن۔ہوں۔اَللَّهُمَّ (اس کے بعد حضور نے دعا کروائی )