خطابات — Page 42
42 1 ٹی وی چینل اور ریڈیو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے احمدیوں کو ملکی ٹیلیویژن پر اپنا مؤقف پیش کرنے کی اجازت اور سہولت دیں۔ملکی حکومتیں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور احمدیوں کو تحفظ فراہم کریں۔دین کے معاملہ میں تو کوئی جبر نہیں۔ماشاء اللہ ہر بالغ، صاحب عقل، اپنا اچھائرا جانتا ہے تو پھر ان لوگوں کو خوف کس چیز کا ہے۔زبر دستی تو کوئی کسی کو احمدی نہیں بنا سکتا۔یہ مخالف حضرات ، آج کل جو ہمارا ایم ٹی اے چینل ہے اس کو بھی بند کرنے کے نعرے لگاتے رہتے ہیں اور کئی جگہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔کوششیں ہوئی بھی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرماتا ہے کہ ایک جگہ سے اگر دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو دوسری جگہ سے ابھر کر اور نئی شان سے ابھر کر سامنے آجاتا ہے۔ان کی یورش نے جماعت کا کیا بگاڑنا تھا آج کل تو ایم ٹی اے نے ہی ان کو خوفزدہ کیا ہوا ہے۔یہ ہیں خدائی وعدوں کے پورا ہونے کے نظارے۔اگر خدا تعالیٰ سے کسی نے جنگ کرنی ہے تو کرلے۔پہلے بھی اپنا انجام دیکھتے آئے ہیں۔آج بھی دیکھ لیں۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر دشمنوں نے ہر طرح کوشش کی اور پوری قوت سے کوشش کی کہ احمدیت کے اس پودے کو ختم کر دیں اور اس کے لئے ہر حربہ انہوں نے استعمال کیا لیکن وہ خدا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً فرمایا تھا کہ غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِكْ رَحْمَتِيْ وَقُدْرَتِی کہ میں نے تیرے لئے اپنے ہاتھ سے اپنی رحمت اور اپنی قدرت کا درخت لگا دیا ہے۔پس یہ دشمن کی بھول تھی کہ جو براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه 514 حاشیه در حاشیہ نمبر 3 روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 613 حاشیہ در حاشیہ۔تذکرہ صفحہ 72ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ 2004ء