خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 83 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 83

خطابات طاہر جلد دوم 888 83 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء میں برکت پڑی، جو مقدموں میں پھنسے ہوئے تھے ان کے مقدمے حل ہوئے ، ان کی مشکلات خدا نے دور فرما ئیں، کئی ضرورت مند تھے ان کے لئے دلوں سے دعائیں اٹھیں ، اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو قبول فرمایا اور جو مجھے خاص طور پر خوشی ہوئی وہ یہ دیکھ کر کہ وہاں احمدی جو مقامی لوگ ہیں ان کے اخلاص کا معیار بہت اچھا ہے اور ان میں اب وہ بات نہیں رہی East is East and West is west, and never the twine shall meetوہ تو اسلام کے نور نے مشرق اور مغرب کے فاصلے بالکل مٹا دیئے ہیں ، نئی تہذیب جنم لے رہی ہے ان کے دلوں میں نئی اقدار پیدا ہورہی ہیں، نئی محبت کے پیمانے ہیں جو بھرتے چلے جارہے ہیں اور پھر نئے تعمیر ہوتے چلے جارہے ہیں۔عجیب اخلاص کے عالم ہیں میں تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مغربی دنیا کے لوگ احمدی ہوں اور عقل کے ساتھ دل کو بھی اس طرح وابستہ کر لیں کہ حیرت سے انسان ان کے نو راخلاص کو دیکھے اور ان کو دعائیں دے۔اس کیفیت میں یورپ داخل ہو رہا ہے، یورپ کے احمدی داخل ہو چکے ہیں خدا کے فضل کے ساتھ۔نمونے تو بڑے ہیں میں تو چند ایک مستورات کے مثلاً میں وہاں کل سناؤں گا واقعات ، یہ بڑی قربانی ہے اور خدمت کے جذبے اطاعت اور محبت کے جذبے، ان میں اب دماغ نہیں رہا پوری دل کی وابستگی اور اس کی شمولیت ہو چکی ہے۔جہاں تک بیعتوں کا تعلق ہے ہر جگہ جہاں مجالس سوال و جواب ہوئیں ایک بھی ایسی جگہ نہیں جہاں فورا بیعتیں نہیں ہوئیں۔کل کی بات ہے آج عربوں کو میں بتا رہا تھا کہ یونہی آپ نے اپنے بیچارے عربوں کو بدنام کیا ہوا تھا کہ احمدیت میں نہیں آتے۔ظلم ہے اس قوم پر حضرت محمد مصطفی میت ہے کی قوم ہے، اس پر بدظنی کا حق کیا ہے کسی کو، ہم پیغام نہ دیں، ہم کوشش نہ کریں، ہم ان کی غلط فہمیاں دور نہ کریں اور الزام دے دیں کہ جی عرب نہیں آ رہے۔میں نے تو یہ دیکھا کہ جہاں بھی عربوں سے بات ہوئی ہے الا ماشاء الله بعض ضدی ہوتے ہیں بہت جلدی ان میں تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں، بہت جلدی انہوں نے Respond کیا ہے۔میں ایک نمونہ مثلاً جرمنی کا آپ کو بتاتا ہوں فرینکفرٹ کا وہاں مجلس سوال و جواب ہوئی اکثر تو جرمن یا دوسرے لوگ تھے، کچھ پاکستانی غیر احمدی وہ تو کم تھے مگر اکثر غیر تھے چندان میں سے عرب بھی تھے، دولبنانی تھے اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے جو بڑے غالی قسم کے شیعہ آپ جانتے ہی