خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 60 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 60

خطابات طاہر جلد دوم 60 60 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء جب قریب سے اس نے دیکھا تو اس کی تو کایا پلٹ گئی خدا تعالیٰ کے فضل سے جسمانی شفا بھی نصیب ہوگئی اور روحانی شفا بھی نصیب ہوگئی۔ہم نے اللہ کے فضل سے جو نئے مراکز قائم کئے ہیں ان میں غانا، نائیجیریا، گیمبیا نہ یہاں سے تو پہلے آغاز ہوا تھا ) آئیوری کوسٹ میں دو قائم ہوئے ہیں ، یوگنڈا میں ایک ہوا ہے اور گیمبیا میں بھی ایک اور قائم ہوا ہے۔اسی طرح اب ہم اس تحریک کو دوسرے ممالک میں بھی پھیلانے لگے ہیں چنانچہ سکولوں اور ہسپتالوں کی تحریک کو اب مشرقی افریقہ بھی لے گئے ہیں نائیجیریا میں ایک نئے مقام پر نئے ہسپتال کی عمارت مکمل ہوگئی ہے اور پھر دور کے جزائر میں بھی مثلا نجی میں بھی تو چونکہ یہ کام اس وقت اپنی تشکیل کے ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے فی الحال میں اس کی رپورٹ چھوڑتا ہوں۔یہ خوش کن بات ہے کہ اب صرف پاکستانی ڈاکٹروں پر انحصار نہیں رہا۔بھارت کے ڈاکٹر کچھ سال سے شامل ہوئے تھے۔اب تو مقامی افریقن ڈاکٹر بھی اور دوسرے ممالک کے مثلاً ماریشس کے ڈاکٹر بھی اور انگلستان کے ڈاکٹر بھی اپنے آپ کو اب پیش کر رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔بعض لوگ تو جب بھو کے لوگ مرتے ہیں تو خوراک اس طرح دیتے ہیں جس طرح خیرات ڈال رہے ہیں لیکن جڑوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔یہ جماعت احمدیہ کا پہلا منصوبہ ہے سارے افریقہ میں جس نے بنیادی ضرورت کی طرف توجہ کی ہے اور بعض چیزیں جو ان کی خوراک ہیں اور ان کو اگانی نہیں آتیں ان کے اوپر خاص توجہ مرکوز کی ہے چنانچہ یہاں اس کے تجربے کے بعد خدا کے فضل سے کینیا میں بھی اب ہمیں موقع مل گیا ہے وہاں بھی زمین مل گئی ہے، کینیا ہے یا تنزانیہ؟ نائیجیریا اور تنزانیہ یہ دو ممالک ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک، ایک ہزار ایکڑ زمین لے لی گئی ہے اور وہاں بھی انشاء اللہ اب کام شروع ہو جائے گا۔تعلیمی اداروں کا جہاں تک تعلق ہے ہمارے نتائج بہت شاندار ہیں اور صرف یہ نہیں کہ سوسکول یا دوسو سکول چلا رہے ہیں بلکہ جو سکول ہم چلا رہے ہیں ان کا معیار اتنا بلند ہے کہ ملک میں بہترین نتائج پیدا کرتے ہیں۔گیمبیا میں جو اول انعام حاصل کرنے والے طالبعلم وہ احمدی ہے اور اتنا اچھا نتیجہ کہ ریڈیو گیمبیا نے بڑی شان کے ساتھ اس کی رپورٹ پیش کی۔سیرالیون میں احمدیہ سیکنڈری سکول کے نتائج بہت ہی شاندار نکلے۔احمد یہ سیکنڈری سکول کے فری ٹاؤن میں بھی اور بو میں