خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 517 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 517

خطابات طاہر جلد اول 517 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء اللہ تعالیٰ ہر حال میں اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا رجہ مخالف کراہت ہی کریں۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۶ / جولائی ۲۰۰۲ ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔آج کا یہ خطبہ جس کے ساتھ جماعت احمد یہ انگلستان کے جلسہ سالانہ کا افتتاح بھی ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مضمون پر ہی مشتمل ہوگا۔اس صفت کا تذکرہ گزشتہ چند خطبات سے جاری ہے اور آئندہ بھی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا یہ ذکر چلتا رہے گا۔اللہ تعالیٰ سورۃ الصف کی آیت نمبر 9 میں فرماتا ہے : يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُوْرَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ وہ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں گے حالانکہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کافر نا پسند کریں۔حضرت زھری بیان کرتے ہیں کہ مجھے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے دوسرا خطبہ سنا جو آپ نے منبر پر بیٹھ کر آنحضرت یہ کی وفات کے اگلے روز ارشاد فرمایا تھا۔تو یہ بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت ہے کہ بیٹھ کر خطبہ پڑھیں ،سو میں بھی آج بیٹھ کر ہی خطبہ پڑھ رہا ہوں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تشہد پڑھی جبکہ ابو بکر بالکل خاموش تھے۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ