خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 463 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 463

خطابات طاہر جلد دوم 463 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔میں امام الزمان ہوں اور خدا میری تائید میں ہے اور وہ میرے لئے ایک تیز تلوار کی طرح کھڑا ہے۔“ کتنا پر شوکت کلام ہے۔میں امام الزمان ہوں۔جس کو خدا امام الزمان بنا تا ہے اس کو یہ حو صلے بھی عطا فرماتا ہے۔تمام دنیا کی مخالفت کے علی الرغم وہ یقین کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ دنیا میرا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکے گی۔پھر فرمایا:۔اور مجھے خبر دی گئی ہے کہ جو شرارت سے میرے مقابل پر کھڑا ہو گا وہ ذلیل اور شرمندہ کیا جائے گا۔دیکھو میں نے وہ حکم پہنچا دیا جو میرے ذمہ تھا“ اس کے بعد اب میں اس افتتاحی خطاب کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس عبارت پر ختم کرتا ہوں۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔سچی بات یہی ہے کہ تم اس چشمہ کے قریب آپہنچے ہو جو اس وقت خدا تعالیٰ نے ابدی زندگی کے لئے پیدا کیا ہے۔ہاں پانی پینا ابھی باقی ہے۔“ (ضرورت الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه: ۴۹۷) پس اے تمام دنیا میں پھیلتے چلے جانے والے احمد یو! یاد رکھو تم اس چشمہ کے قریب تو پہنچ گئے ہو، تمہاری دسترس میں تو آ گیا ہے لیکن یہ غلط نہی دل میں نہ رکھو کہ تم نے اس کا پانی پی لیا ہے۔بکثرت ایسے احمدی احباب ہیں جن کی دسترس میں یہ آسمانی پانی ہے لیکن ابھی پینا باقی ہے۔جب وہ پی لیں گے تو ان کے سینے سے وہ کھو کھا چشمے پھوٹ پڑیں گے جو تمام دنیا کی سیرابی کا موجب بنیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے توفیق چاہو۔پانی تک پہنچنا بھی اس کا فضل تھا مگر پانی پینے کی توفیق بھی اس کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔پس خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے توفیق چاہو کہ وہ تمہیں سیراب کرے کیونکہ خدا تعالیٰ کے بدوں کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔یہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ جو اس چشمہ سے پٹے گا وہ ہلاک نہ ہوگا کیونکہ یہ پانی زندگی بخشتا ہے اور