خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 453 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 453

خطابات طاہر جلد دوم 453 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء سراج منیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” خدا کی رحمت سے نومید نہ ہو۔کیونکہ خدا کی رحمت اس ابتلا کے دنوں کے بعد جلد آئے گی۔خدا کی نصرت ہر ایک راہ سے آئے گی۔لوگ دور دور سے تیرے پاس آئیں گے۔خدا نشان دکھلانے کے لئے اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔“ (سراج منیر ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه :۳۲) یعنی خدا بالواسطہ تیری مدد کرے گا ، وہ لوگ بھی مدد کریں گے جن کے دلوں پر خدا آسمان سے وحی کرنے پر یعنی بعض نشان ہم بالواسطہ بھی ظاہر کریں گے، پھر فرماتے ہیں یعنی یہ ۱۸۹۸ء کی تحریر نہیں ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کرنے لگا ہوں۔۱۸۹۸ء کے متعلق الہامات اور تحریرات بعد میں پیش کروں گا۔اب دیکھ لیں ۱۹۹۸ء کے جلسہ میں جس کثرت سے لوگ آئے ہیں ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا اور اس کے لئے تیاریاں نہیں تھیں مگر احتیاط کے طور پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم ہمیشہ متوقع مہمانوں سے زیادہ مہمانوں کی میز بانی کے لئے تیاری کیا کرتے ہیں۔کچھ ہنگامی چیزیں منگوانی پڑتی ہیں اس لحاظ سے کوئی دقت نہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام اس زمانہ میں تھا جو آج بعینہ پورا ہو رہا ہے۔مهمان نوازی سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عمومی ہدایات کے بعد اب میں بالعموم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصائح اور جماعت سے آپ کی تو قعات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔کم مقدرت احباب کے لئے مناسب ہوگا کہ پہلے ہی سے اس جلسہ میں حاضر ہونے کی فکر رکھیں۔اور اگر تدبیر اور قناعت شعاری سے کچھ تھوڑا تھوڑا سرمایہ خرچ سفر کے لئے ہر روز یا ماہ بماہ جمع کرتے جائیں اور الگ رکھتے جائیں تو بلا دقت سرمایہ سفر میسر آجاوے گا۔(آسمانی فیصلہ۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه : ۳۵۲) اس جلسہ پر بھی میں نے ایسے غریب زائرین دیکھے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سے انگلستان تک کے دور دراز کے سفر کے