خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 1

خطابات طاہر جلد دوم 1 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء نارِ بولی یقیناً شکست کھائے گی نور مصطفوی یقیناً کامیاب ہوگا۔افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی ربوہ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔۱۹۸۲ء کو احمدیت کی تاریخ میں ایک خاص امتیازی مقام بھی حاصل ہے اور وہ یہ مقام ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو پہلا ماموریت کا الہام ہوا وہ ۱۸۸۲ء میں ہوا تھا گویا ماموریت کے دعویٰ سے لے کر اب تک پورے سوسال ہو چکے ہیں اور اسی سال خدا تعالیٰ کی تقدیر نے جماعت احمدیہ کو تجدید عہد بیعت کی بھی توفیق عطا فرمائی۔ہر آغاز کے ساتھ کچھ اُمیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں اور کچھ درد انگیز کہانیاں بھی۔ہر آغاز کے ساتھ قربانیوں کی کچھ ایسی داستانیں بھی وابستہ ہوتی ہیں کہ زندہ قوموں کا فرض ہے کہ گاہ بگاہ اُن داستانوں کو دُہراتے رہا کریں۔کسی نے کہا ہے: زنده خواهی داشتن گر داغہائے سینہ را گاہے گاہے بازخواں آں قصہ پارینہ را یا گاہے گاہے باز خواں آں دفتر پارینہ را کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اپنے سینوں کے داغوں کو ہمیشہ زندہ رکھو اور روشن رکھ تو کبھی کبھی