خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 233 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 233

خطابات طاہر جلد دوم 233 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء قادیان میں تاریخی جلسہ سالانہ سوسال پورے ہونے پر مبارکباد اسلام کے احیاء نو کا جھنڈ اہندوستان کو عطا فر مایا گیا۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۶ / دسمبر ۱۹۹۱ء بمقام قادیان۔بھارت) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سب حاضرین جلسہ کو اور اُن سب کو بھی جو اس سعید بخت جلسہ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کی زبان میں ”مبارک سومبارک پیش کرتا ہوں۔آج کا یہ تاریخی جلسہ کئی لحاظ سے منفرد ہے اور یکتا ہے۔ایسا جلسہ ایک ہی دفعہ آنا تھا اور ایک ہی دفعہ آیا ہے اور یہ ماحول، یہ جلسے کے ساتھ وابستہ خاص تقدیریں اسی جلسے کا ماحول ہے اور اسی جلسے کے ساتھ وابستہ تقدیریں ہیں۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اُس نے آج ہمیں اس میں شمولیت کی سعادت بخشی ہے۔آج سے سو سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسے کا آغاز فرماتے ہوئے ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء سے پہلے احباب جماعت کو یہ نصیحت فرمائی کہ وہ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء کو قادیان پہنچ جائیں۔چنانچہ کچھ مخلصین اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے قادیان تشریف لائے۔بعد نماز ظہر اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔سب سے پہلے مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے حضرت اقدس کی تازہ تصنیف ( جو اس زمانے میں تازہ اس غرض سے لکھی گئی تھی آسمانی فیصلہ پڑھ کر سنائی۔پھر یہ تجویز رکھی گئی کہ مجوزہ انجمن کے ممبر کون کون صاحبان ہوں اور کس طرح اس کی کارروائی کا آغاز ہو۔حاضرین نے بالا تفاق یہ قرار دیا کہ سر دست اس رسالہ کو شائع کر دیا جائے اور مخالفین کا عندیہ معلوم