خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 17

خطابات طاہر جلد دوم 17 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء b کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ کس شان کا وہ رسول تھا اور کس شان کے وہ غلام تھے جو آپ کے ساتھ تھے۔ان کی کیسی اعلیٰ تربیت کی گئی اور انہوں نے تربیت کا کیسا پیارا رنگ پکڑا۔پس آؤ آج کی دعاؤں میں خصوصیت کے ساتھ ہم درود بھیجیں محسن اعظم محمد رسول اللہ نے پر اور سلام بھیجیں روح بلالی پر اور سلام بھیجیں رُوح خباب پر اور سلام بھیجیں روح خبیب پر۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا ادھر سے اُدھر ہو جائے زمین و آسمان ٹل جائیں مگر یہ تقدیر نہیں بدل سکتی کہ ہمیشہ ہر حال میں نار بولبھی یقیناً شکست کھائے گی اور نور مصطفوی یقینا کامیاب ہوگا۔کوئی نہیں جو بلالی احد کی آواز کو مٹا سکے۔کوئی پتھر کوئی پہاڑ نہیں جو سینوں پر پڑ کر لا الہ کی آواز کو دبا سکے۔کوئی دُکھ اور کوئی غم نہیں، کوئی صدمہ نہیں جو حمد مصطفی ﷺ کی صداقت کی شہادت سے کسی کو باز رکھ سکے۔یہ امر یقینا ہمیشہ ہمیش کے لئے زندہ اور قائم رہے گا۔محمد مصطفی ﷺ وَالَّذِينَ مَعَةً غالب آنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں مغلوب ہونے کے لئے نہیں بنائے گئے۔