خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 97

خطابات طاہر جلد دوم 97 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء طرح آپ کے حق میں نہیں ہوسکتی تھی۔اور یہ وہ لوگ ہیں جو ۷۴ء میں آپ کے خلاف قراردادیں پیش کیا کرتے تھے۔۸۴ء میں اللہ کے فضل کے ساتھ کا یا پلٹ گئی اور نہ یہ آپ کی کوششوں سے ہے نہ میری کوششوں سے، میں غلط فہمی نکال دوں۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ خدا کے وعدے تھے اور الہاما بتایا گیا تھا کہ ایک وقت آئے گا جبکہ تم پر یہ مخلوق مسلط کی جائے گی اور اس کے بعد خیالات اور آراء تبدیل کر دی جائیں گی۔اس لئے یہ بھی آسمان کا پھل ہے جو ہم کھا رہے ہیں ، ہم نے تو ہاتھ ہلا کر سمیٹنا ہے صرف اس پھل کو چنا نچہ بڑے وسیع پیمانے پر آراء تبدیل ہو رہی ہیں اور جو ہم نے رابطہ پیدا کیا ہے عرب سفراء وغیرہ سے، جب ان سے بات کی جاتی ہے تو وہ بھی بڑی جرات کے ساتھ اپنی پہلی رائے جماعت کے متعلق بدلتے ہیں۔بتاتے ہیں، کہتے ہیں ہاں ہم سمجھ گئے ہیں اب، یہ سب آپ کے ساتھ دھوکہ اور ظلم ہورہا ہے باوجود اس کے کہ عربی میں یہ سارا گندان تک پہنچایا گیا ہے، جماعت کے متعلق جھوٹے الزامات کا گند لیکن اب وہ رائے بدل رہے ہیں۔یہ الہام صرف پاکستان کے متعلق تو نہیں تھا ساری دنیا کے خیالات انشاء اللہ تبدیل ہوں گے۔سید محمد تقی صاحب جنگ کے سابق ایڈیٹر اور جنگ آپ کو پتا ہے کہ وقف تھا جماعت کی مخالفت میں، انہوں نے ایک نہایت ہی عمدہ مضمون لکھا ہے۔بہت لطف آیا مجھے پڑھ کے اور ایسے ایسے عمدہ دلائل جماعت کے حق میں اور مولویوں کے دلائل توڑنے کے دیئے ہیں کہ بڑا مزہ آیا یوں لگتا تھا جس طرح کوئی اچھا دانشور احمدی یہ مضمون لکھ رہا ہے اور بڑی جرأت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے۔وہ لکھتے ہیں:۔لیکن سب سے آخر پر ایک رائے اب میں آپ کو بتا تا ہوں اور اسی پر میں اس خطاب کو ختم کروں گا اور یہ رائے ہے ایک بیوہ عورت کی ، جو تحصیل تونسہ کے ایک گاؤں کی بیوہ عورت ہے۔غیر از جماعت ہے اس نے جب یہ کلمے کے واقعات سنے تو اس نے اپنے سارے بچوں کو اکٹھا کیا اور کہا کہ میں تمہیں نصیحت کرتی ہوں کہ جلد احمدیت میں داخل ہو جاؤ کیونکہ دوسرے مسلمان کلمہ مٹارہے ہیں اور احمدی کلمہ لکھ رہے ہیں اور کلمے کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، اس لئے یہ جھوٹے نہیں ہو سکتے اور وہ سچے نہیں ہو سکتے۔