خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 85 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 85

خطابات ناصر جلد دوم ۸۵ اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء اگر ہم اپنی کمزوریوں کی وجہ سے کہیں غفلت برتنے والے ہوں تو خدا تعالیٰ اپنی مغفرت کی چادر میں ہمیں ڈھانپ لے۔اوّل تو ہم سے گناہ سرزد ہی نہ ہو اور اگر ہو جائے تو اتنی نیکیوں کی خدا ہمیں توفیق دے کہ اِنَّ الحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ (هود: ۱۱۵) کے مطابق ہمارے وہ گناہ معاف کر دیئے جائیں اور خدا تعالیٰ ہمیں بشر کی حیثیت سے اس پر اسوہ پر عمل کرنے کی بھی توفیق دے اور نور کی حیثیت سے یعنی اس خاتم الانبیاء کے نور سے اپنے دل اور اپنی روح اور اپنے وجود اور اپنی ذات کو منور کرنے کی بھی توفیق عطا کرنے اور ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خدا تعالیٰ کے نور سے حصہ لینے والے ہوں۔اب جو دوست جانے والے ہیں وہ ذرا بیٹھ جائیں میں ختم کرنے لگا ہوں دعا کریں گے۔اب میں دعا کے ساتھ اس جلسہ کے اختتام کا اعلان کروں گا۔یہ جلسہ ہمارا سالانہ جلسہ ہے ہم اس ملک میں رہتے ہیں اس ملک میں رہنے والے بہت سارے دوست یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید کوئی خاص جلسہ ہو رہا ہے ہم ہر سال سوائے استثنائی حالات کے دسمبر کی ۲۶، ۲۷، ۲۸ تاریخ کو جلسہ کرتے ہیں اور کرتے آئے ہیں۔ایک دو دفعہ چھوڑنا پڑا، اور بعض دفعہ تاریخیں بدلنی پڑیں لیکن وہ استثناء تھے اللہ کی توفیق سے اور اللہ کی رحمت سے ہم امید رکھتے ہیں کہ آنے والا سال اس ملک کے لئے اس سے زیادہ خوشحالی کا سال ہوگا اور ہمارے لئے زیادہ سہولتوں کا سال ہوگا اور پھر ہم یہاں خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جمع ہوں گے دنیا کے فوائد کے لئے نہیں۔ہم اس لئے جمع ہوں گے کہ شاید ہمارے کانوں میں کوئی ایسی باتیں پڑیں جو خدا کو پیاری ہوں اور شاید ہمارے ذہن ان باتوں کو یاد رکھیں جو خدا کو پیاری ہوں اور شاید ہمارے جوارح ان کے مطابق عمل کریں اور خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے نیک خیالات کو اور نیک ارادوں کو اور نیک عزائم کو اور نیک تصدیق قلبی کو اور اپنے طرف سے اعمال صالحہ کے بجالانے کی کوششوں کو قبول کرے گا اور اپنی رحمتوں سے نوازے گا اور ہماری خوشیوں کے دن ہمیں دکھائے گا اور ہماری خوشیوں کے دن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے دنیا کا منور ہو جانا ہیں۔خدا کرے کہ وہ دن جلد آ ئیں کہ جب نوع انسانی اپنے محسن اعظم کے نور سے منور ہو اور بچے طور پر اور کامل طور پر خاتم الانبیاء کے مقام کو سمجھنے والی اور اس کی اطاعت کرنے والی اور اس کے نور سے