خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 75
خطابات ناصر جلد دوم ۷۵ اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء سے وعدے کرے اور وہ صادق الوعد وعدے پورے نہ کرے، زمینداروں کو خدا تعالیٰ نے کہا کہ جا کے اپنے کھیتوں کو دیکھو وَ أَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ (الواقعة : ۲۵،۶۴) وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ (الدريت : ۲۳) تو ہما را خدا الحی القیوم ہے۔ایک بات اس سلسلے میں میں اور کہنا چاہتا ہوں ہمارا خدا وہ نہیں کہ جو اس کا ئنات کو پیدا کر کے اور قوانین قدرت بنا کے ہم سے علیحدہ ہو گیا اور ہم سے کوئی تعلق نہیں رکھا میں نے بتایا ہے کہ وہ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّين بھی ہے لیکن زیادہ وضاحت سے میں نے بتایا ہے کہ وہ الحی القیوم ہے یہ جو میں نے بعد میں مثالیں دی ہیں یہ ایک اور وجہ سے دی ہیں خدا تعالیٰ نے دو قانون بنائے ہیں ایک کو ہم قانون قدرت کے نام سے موسوم کرتے ہیں یہ عام قانون ہے مثلاً یہ قانون ہے کہ فلاں فلاں قسم کے درختوں کی پت جھڑ موسم بہار کے شروع میں ہوگی اور فلاں درخت ہیں ان کی موسم خزاں کے شروع میں ہوگی۔ایسے دونوں قسم کے درخت ہیں۔فلاں درخت ہیں وہ سردیوں میں سو جایا کریں گے مثلاً سیب ہے، آلوچہ ہے، یہ سردیوں میں سو جاتے ہیں اور سیب جتنی گہری نیند سوتا ہے اتنا ہی یہ زیادہ پھولتا پھلتا اور پھل لاتا ہے اسی وجہ سے جو چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر سیب ہے وہ ہمارے میدان کے علاقے میں ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہاں اس کو آٹھ مہینے سونے کے ملتے ہیں اور پھر زندگی کے چار مہینے وہ خوب موجیں کرتا ہے پتے نکلتے ہیں ، شاخیں بنتی ہیں، اس کو پھل آتا ہے اور اس طرح وہ چار مہینے میں انسان کی اتنی خدمت کر جاتا ہے کہ بعض دوسرے درخت بارہ مہینے میں اتنی نہیں کر سکتے۔بہر حال ایک ہے قانون قدرت یہ ایسا قانون ہے کہ جس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ دوسرا قانون آ جائے یعنی ہم اس قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے ، اس میں ایک پک بھی رکھی ہے مثلاً انسانی پھیپھڑے میں یہ لچک رکھی ہے کہ سطح سمندر سے لے کر چھ ہزار فٹ تک جس میں ویر پیٹیشن (variation) کے لحاظ سے ہوا کے اندر آ کسیجن کا فرق ہے ہمارے پھیپھڑے زندہ رہ سکتے ہیں۔اوپر چلے جائیں تو کچھ تکلیف ہو جاتی ہے مثلاً الٹی آجاتی ہے سر درد شروع ہو جاتی ہے بعض لوگوں کے پھیپھڑوں میں کچھ زیادہ لچک ہے لیکن ہم اس وقت اس کو نظر انداز کرتے ہیں یہ ایک قانون ہے جو مستحکم ہے اور اس کے علاوہ ایک اور قانون ہے جو کہ اس قانون کے مطابق کہ