خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 66 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 66

خطابات ناصر جلد دوم ۶۶ اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء جماعت احمدیہ کا بنیادی طور پر عقیدہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سبوح ہے یعنی کامل ہے اور ہر نقص سے پاک ہے یہ معنے ہیں تسبیح کے يُسبّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( الجمعة : ۲) خدا تعالیٰ کی صفت ہے سبوح ہونے کی۔کوئی نقص اور عیب اور خامی اور برائی اللہ کی طرف منسوب ہی نہیں ہوسکتی اور وہ پاک ذات کامل ہے کیونکہ اگر وہ کامل نہیں تو یہ بھی برائی ہے نا۔یہ بھی نقص ہے اس میں اصولی طور پر خدا تعالیٰ کے متعلق ایک صداقت کو بیان کیا گیا ہے جو بعد میں وضاحت کے ساتھ قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان ہوئی ہے۔تو ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ پاک ذات ہے، کامل ہے اور منزہ ہے تمام عیوب اور خامیوں اور کمزوریوں اور کوتاہیوں اور نقائص سے۔کوئی بدی اور کوئی نقص خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف منسوب ہی نہیں ہو سکتا۔آپ کہیں گے کہ کیا انسان نے کبھی منسوب کیا ہے۔میں کہوں گا ہاں! ایک وہ مذہب ہے میں انسان کو لیتا ہوں میں نے بتایا ہے کہ ہمارے جو اندرونی اختلافی مسائل ہیں ان میں نہیں پڑوں گا اور بعض دفعہ جو مثال دوں گا وہ بھی باہر کی دوں گا مثلاً ایک مذہب نے اس اللہ کو جو اسلام نے پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کامل ہے اور کوئی نقص ، کوئی خامی اور کمزوری اس کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی۔اس کی بجائے اللہ کا تصور یہ دیا کہ تین لاشے پڑے ہوئے ہیں اور وہ خدا ہیں۔وہ مل جاتے ہیں اور خدا بن جاتے ہیں مگر ظاہر ہے کہ جب تین لاشے مل کر ایک زندہ نہیں بنتے تو خدا کیسے بن جائیں گے۔تو بہر حال یہ ایک مذہب کا عقیدہ ہے اور میں اس موقع پر اپنے بھائیوں سے جو دوسرے فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں یہ کہوں گا کہ خدا کے لئے اپنی کتابیں پڑھو اور دیکھو کہ تمہارے فرقے کے علماء نے اللہ تعالیٰ کا کیا تصور تمہارے سامنے رکھا ہے۔اگر تم اپنے فرقے پر پختہ ہو عقائد کے لحاظ سے تو وہ تصور رکھو۔لیکن بہر حال میں نہیں بتاؤں گا آپ خود پڑھیں جنہوں نے پڑھنا ہے ہمارا یہ ایمان ہے کہ اللہ سبوح ہے کامل بھی ہے اور ہر قسم کے نقص سے وہ پاک بھی ہے نمبر ایک، دوسرا یہ کہ الْحَمْدُ لِلہ ہر تعریف کا منبع اور سر چشمہ اس کی ذات ہے اور ہر خوبی جو کہیں نظر آئے وہ اس کی طرف راجع ہوتی ہے۔مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص کا جسم بڑا اچھا خوبصورت اور ویل ڈیویلپڈ (well developed) ہے ڈولے نکلے ہوئے ہیں جسم کا پورا مردانہ حسن ہمارے سامنے آتا ہے ایک احمدی یہ سوچے گا کہ جو قوت کا سر چشمہ ہے اس نے مہربانی سے اپنی قوت کا ایک چھوٹا سا حصہ اپنی اس مخلوق میں بھی پیدا ؟