خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 407
خطابات ناصر جلد دوم ۴۰۷ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء ہی اسے بڑھا کر اڑھائی لاکھ روپیہ سالانہ کر دیں اور اس کے لئے آپ سے کسی ایک پیسے کی بھی اپیل نہیں کی جائے گی۔اللہ میاں خود ہی انتظام کرے گا انشاء اللہ تو آپ میری مدد کریں دعاؤں کے ساتھ دو دعاؤں سے آپ میری مدد کریں۔ایک یہ کہ یہ سکیم جو ہے اس کا اجراء جماعت اور قوم کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو اور اس سے بھی اہم دُعا یہ کریں اپنے رب سے کہ اے خدا! مرزا ناصر احمد کی یہ خواہش ہے کہ اگلے سو سال میں ایک ہزار انتہائی غیر معمولی ذہین سائنسدان جماعت احمدیہ کو ملے، تو اس خواہش کو پورا کر اور اس خواہش کے لئے جو وہ دعائیں کریں اُن کو بھی قبول کر اور جو ہم کریں انہیں بھی قبول کر۔میری خواہش یہ ہے کہ اگلے دس سال میں ہم سوسائنسدان اچھے خدا سے مانگیں۔یہ نہیں میں کہتا ہم پیدا کر دیں۔میں کہاں سے پیدا کر سکتا ہوں آپ نے کہاں سے پیدا کر لینے ہیں ساری دنیا مل کے ایک اچھا سائنسدان پیدا نہیں کر سکتی۔میں یہ خواہش رکھتا ہوں کہ اگلے دس سال میں اللہ تعالیٰ ہمیں ایک سو چوٹی کا سائنسدان عطا کرے اور میری یہ خواہش ہے کہ ان دس سال کے بعد اگلے سو سال میں جس کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ایک ہزار سائنسدان ہر فیلڈ کا ایک فیلڈ کا نہیں سائنس کے ہر میدان میں بکھرا ہوا پھیلا ہوا آسمانوں کی سیر کرنے والا دماغ رکھنے والا اللہ تعالیٰ ہمیں عطا کرے۔سائنس کا جتنا ہمیں علم ہے اس نے دو شکلیں تھیوری اور پریکٹیکل اختیار کی ہیں۔اس کی ایک بڑی دلچسپ تصویر بنتی ہے مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب (تھیوریٹیکل فزکس ان کا مضمون ہے ) لیبارٹری میں کام نہیں کرتے۔یہ تو اپنے ڈیسک پر بیٹھ کر حساب میں فارمولے بناتے ہیں اور جس بلندی تک لیبارٹری کے ٹیسٹ نے بعد میں پہنچنا ہوتا ہے اُن رفعتوں تک ان کا دماغ اپنے کمرے میں بیٹھ کے پہنچ جاتا ہے یعنی ہر طرح اندھیرا ہے مگر روشنی خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے اور ایک فارمولا یہ بنادیتے ہیں جس وقت فارمولا بنتا ہے تو دو قسم کے رد عمل ہوتے ہیں ایک وہ طبقہ ہے جو کہتا ہے نری بکواس۔چھوڑ و جی پتہ نہیں ڈاکٹر عبد السلام کے دماغ کو کیا ہو گیا ہے۔یہ تو ہے ہی غلط اور ایک حصہ سائنسدانوں کا وہ ہے جو کہتا ہے اس کا تجربہ کر کے دیکھنا چاہئے دیکھیں کیسے نکلتا ہے یہ تھیوریٹیکل جو تھیوریٹیکل فزکس ہے فزکس نہیں سائنس کہنا چاہئے کیونکہ جتنی ڈاکٹر صاحب کو اپنے مضمون تھیوریٹیکل فزکس سے دلچسپی