خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 267
خطابات ناصر جلد دوم ۲۶۷ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء ضرورت بتائی نہیں گئی ورنہ ان میں سے سینکڑوں نکل آتے خدا کے فضل سے جو یہ کام کرتے۔یہ جو دوسو ایک ہیں ناں ہمارے وہاں سے آئے ہوئے نو مسلم احمدی، ضلع تھر پارکر۔آئے ہوئے اس علاقے میں جہاں سے وہ آئے ہیں مجھ سے غلط بات نکل گئی تھی وہ دوسو ایک ہیں لیکن سارے ابھی مسلمان نہیں ہوئے بہت ساری اکثریت ان میں مسلمانوں کی ہے (حضور نے اس کے متعلق دریافت فرمایا: اکثریت تو وہ ہیں ناں جو غیر مسلم ہیں حضور انور کے دریافت فرمانے پر جوا با عرض کیا گیا اکثریت مسلمانوں کی ہے لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو تحقیق کرنے کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو بھی مسلمان کرے۔وقف جدید اپنی ضرورت کے لئے کچھ لٹریچر تیار تو کرتی ہے یہ میں کمنٹری کر رہا ہوں اب لیکن اس میں وسعت کی ضرورت ہے۔وقف جدید کے جو معلم ہیں ان کا دائرہ تبادلہ خیال کرنے کا جو ہے وہ اپنا ہے ایک، اور اس دائرے کی سمجھ کے مطابق اس معلم کے ہاتھ میں لٹریچر ہونا چاہئے مثلاً عام کتا ہیں ہم لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو ہی لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو براہین احمدیہ کھی وہ اتنی دقیق ہے اور اس میں اتنی گہرائی ہے اور اس میں اتنی رفعت ہے اور اس میں اثر کے لحاظ سے اتنی وسعت ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایم۔اے پاس بھی اکثر اس کو سمجھنے کے قابل نہیں ان کو پڑھانا پڑے گا تو اگر آپ وقف جدید کے معلم کو براہین احمدیہ دے کے کسی گاؤں میں بھیج دیں تربیت کرنے کے لئے احمدیوں کی وہ کر ہی نہیں سکتا وہ آپ ہی نہیں سمجھے گا ان کو کیا سمجھائے گا تو وقف جدید کے شعبے کے لئے ایک خاص قسم کا لٹریچر چاہئے جو اس دائرے میں ، حلقے میں کام کر سکے جس دائرے میں اس کا اٹھنا بیٹھنا، باتیں کرنا ہے اس میں وسعت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ایک تحریک میں نے کی تھی اور وہ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے لئے بڑی اہم ہے اور وہ تھی رضا کار معلم۔رضا کار معلم سے یہ مراد لی گئی تھی کہ باہر کی جماعتیں اپنے میں سے کسی سمجھدار لبھی ہوئی طبیعت کے آدمی کو دو ایک ماہ کے لئے دو ماہ میں کم از کم غالبا یا دو ماہ ہی ہیں دوماہ کے کورس کے لئے یہاں بھیج دیں اور وہ دوماہ میں بہت کچھ سیکھ جائیں گے سارا کچھ تو نہیں سیکھیں گے سارا کچھ تو کوئی آدمی بھی نہیں سیکھ سکتا قرآن کریم کے غیر متناہی علوم محدود