خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 217 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 217

خطابات ناصر جلد دوم ۲۱۷ اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء لے لیں جس نے ارتقائی مدارج میں سے گزر کر ترقی کی ہو مثلاً موٹر کار ہے کسی زمانے میں اونچے ڈھانچوں والی زمین سے دوگز اونچی یکہ کی طرح عجیب شکل کی ایک چھکڑ اسی موٹر پھرا کرتی تھی اور لوگ بڑے خوش تھے کہ جی ہم نے موٹر بنالی ہے۔اس کے بعد اس میں اور تبدیلی پیدا ہوئی پھر اس میں اور تبدیلی پیدا ہوئی بعض تبدیلیاں اچھی تھیں اور بعض خراب۔اس کے ساتھ انہوں نے سٹرکیں اتنی اچھی بنالیں کہ اگر سات انچ کے اوپر باڈی پڑی ہوئی ہے تو وہ زمین سے نہیں ٹکراتی اگر ایسی کاریں یہاں آجائیں۔تو مصیبت پڑ جاتی ہے کیونکہ ہماری سٹرکیں خراب ہیں سٹرکوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے وہ یہاں نہیں چل سکتیں۔بہر حال ہر کمپنی یہ کہتی ہے کہ اس کی بنائی ہوئی موٹر دنیا کی بہترین موٹر ہے۔اگلے سال ایک اور کمپنی کہتی ہے یہ غلط بات ہے اس نے اچھی موٹر بنالی ہے۔غرض جس میدان میں چاہو سوچ لو غور کر لو نہ سمجھ آئے ہم سے آکر سمجھ لو انسان کے ہاتھ کی بنی ہوئی کوئی چیز بے مثل و مانند نہیں ویسی ہی بلکہ اس سے اچھی بھی انسان بنا سکتا ہے۔اگر ہمارے علم میں ایسی چیز پھر آ جائے جو بے مثل و مانند ہو تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ یہ انسان کی بنائی ہوئی نہیں ہے کیونکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ انسان کی بنائی ہوئی کوئی چیز بے مثل و مانند نہیں ہوتی۔جب یہ بات ثابت ہو گئی تو اگر ہمیں کوئی چیز ایسی مل جائے۔جو بے مثل و مانند ہے تو ثابت ہوگا کہ وہ انسان کے ہاتھ کی بنی ہوئی نہیں ہے اس واسطے قرآن کریم نے یہ دعوی کیا ہے کہ میں بے مثل و مانند ہوں اگر کسی کی ہمت ہے تو میرے مقابلے میں آئے مختلف موقعوں پر contet کے لحاظ سے کہیں ایک مطالبہ ہے کہیں دوسرا مطالبہ کیا اور کہیں تیسرا کہ ایسا قرآن بنا کر مجھے دکھا دو۔چودہ سوسال گزر گئے مگر کوئی مقابلے پر نہیں آیا میں کہتا ہوں آج مہذب دنیا کی اکثریت دہر یہ ہو چکی ہے اس دہر یدا کثریت میں برے بڑے عربی دان موجود ہیں۔خود مصر میں لاکھوں عیسائی بستے ہیں اور ان لاکھوں عیسائیوں میں سے پتہ نہیں کتنے دہر یہ ہو چکے ہیں ایسی اچھی عربی لکھنے والے غیر مسلم ہیں جنہوں نے بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں تو ساری دہر یہ دنیا کے سامنے جماعت احمدیہ نے ایک اور چیلنج رکھ دیا اب اگر دہریت میں پھنسی ہوئی دنیا قرآن کریم کی مثل قرآن کریم کے مطالبہ کے مطابق بنادے اور ہم ان کی غلطی ثابت نہ کر سکیں تو جو مرضی ہمیں سزا دے لیں۔قرآن کریم