خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 122 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 122

خطابات ناصر جلد دوم ۱۲۲ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء طرف منسوب ہونے والا ہو۔یہ زمانہ جس کے سپرد یہ کام کرنا تھا اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے اتنی باتیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور یہ بھی آپ کی عظمت ہی ہے نا۔یہ قَابَ قَوْسَيْنِ (النجم : ١٠) والا مقام ہے۔کسی نے اس کے متعلق یہ کہہ دیا کہ اِنَّ محمدا عشق ربَّة (المنقذ من الضلال صفحہ ۵۱) کہ محمد اپنے رب پر عاشق ہوگا اور کسی نے یہ کہہ دیا کہ فنا فی ربه کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں آپ فنا تھے آپ کی ساری زندگی ہمارے سامنے ہے اور وہ ہمارے لئے نمونہ ہے آپ نے چھوٹی بڑی ہر چیز کے متعلق ہماری رہبری کی اور ہمارے لئے اسوہ بنے۔پس آپ کی بڑی عظمت ہے۔تم اس عظمت میں فرق نہ آنے دینا تو خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو حاصل کرتے رہو گے۔پس قرآن کریم کو سیکھو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا علم حاصل کرو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ارشاد قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت یا آیت کے کسی ٹکڑے کی تفسیر ہے ورنہ تو یہ سمجھنا پڑے گا کہ قرآن کریم پر کچھ زائد کیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نعوذ باللہ قرآن کریم مکمل اور کامل نہیں ہے۔یہ تو ہمارا ایمان نہیں ہے۔اگر قرآن الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( المايدة : ٢) کا مصداق قرآن ہے تو پھر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا ہر :۴) قول اور ہر ارشاد اس مکمل کتاب کی کسی آیت یا آیت کے کسی ٹکڑے کی تفسیر ہے زائد کچھ نہیں ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن: یہ اپنے رنگ میں ایک کام کر رہی ہے۔۱۹۶۶ء میں اس کی ابتدا ہوئی تھی۔ان کے عطیہ جات قریبا سینتیس لاکھ روپے تھے۔انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنے سرمائے کو خرچ نہیں کریں گے بلکہ نفع دینے والی مختلف کمپنیوں کے حصے خرید کر ان میں سرمایہ لگائیں گے اور اس سے جو آمد ہوگی اس میں سے خرچ کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور ان کی آٹھ نو سال کی آمد تیرہ لاکھ چوالیس ہزار روپے ہوئی۔اس کو انہوں نے خرچ کیا اور اس کے ذریعے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح ابھی شائع ہوئی ہے۔آپ کے خطبات کی بھی ایک جلد شائع ہو چکی ہے تصانیف کے انعامی مقابلے ہوتے ہیں۔لائبریری کی عمارت بنا کر جماعت کو دی گئی اور بڑا گیسٹ ہاؤس بنایا جا رہا