خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 82
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۸۲ ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب ہمارے درمیان قائم ہے۔یہ اسلام اور احمدیت کا رشتہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ قائم ہوا ہے اور یہ رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ وہ آپ کی محبت میں تڑپ رہے ہیں اور آپ کو دعا کے لئے تاریں دے رہے ہیں اور ان تاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی ساری نعمتیں ان کے لئے اس دعا کے مقابل پر بیچ ہیں۔جو اس موقع پر آپ ان کے لئے کریں گے۔پس جس جذبہ اور جس محبت اور جس نیت سے ان دوستوں نے ہمیں دعا کے لئے لکھا ہے ہمیں بھی چاہئے کہ اسی جذبہ محبت اور نیت سے ان کے لئے دعائیں کریں۔جن جماعتوں اور جن دوستوں نے تاریں دی ہیں۔ان میں سے بعض کے نام یہ ہیں۔ا۔جماعتہائے احمد یہ سیرالیون۔مغربی افریقہ ۲۔جماعتہائے احمدیہ ، غانا۔مغربی افریقہ ۳۔جماعت احمد یہ ڈنمارک ۴۔جماعتہائے احمد یہ نائیجیریا۔مغربی افریقہ ۵۔جماعتہائے احمد یہ انگلستان ۶۔جماعتہائے احمد یہ تنزانیہ۔مشرقی افریقہ ے۔جماعتہائے احمد یہ انڈونیشیا۔جماعتہائے احمد یہ ملائشیا ۹۔جماعتہائے احمد یہ ججہ۔یوگنڈا مشرقی افریقہ ۱۰۔ہالینڈ کے احمدی دوست ۱۔سیلون کے احمدی دوست ۱۲۔سنگا پور کے احمدی دوست ۱۳۔سوئٹزرلینڈ کے احمدی دوست ۱۴۔کینیڈا کے احمدی دوست ۱۵۔واشنگٹن اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے احمدی دوست یہ سب جماعتیں آپ سب کو السلام علیکم کہتی ہیں اور درخواست کرتی ہیں کہ جلسہ سالانہ کے