خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 652 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 652

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۵۲ ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب بہتر فرقے ایسے ہیں جو ایک دوسرے کو کا فرقرار دینے والے ہیں جبکہ دشمن اسلام، اسلام پر حملہ آور ہو رہا ہے۔آپ نے فرمایا مجھے خدا تعالیٰ نے حکم بنا کر تمہاری طرف اس لئے معبوث کیا ہے کہ تم نے تکفیر کا جو بازار گرم کر رکھا ہے میں تمہیں سمجھا کر اس اندورونی فتنے کو دور کر دوں اور امت محمدیہ مہدی کے جھنڈے تلے ایک جماعت ایک خاندان بن جائے مجھے خدا نے اس لئے بھیجا ہے کہ میں امت محمدیہ کو اتحاد کی لڑی میں پرو دوں۔مگر وہ لوگ جن کی کتابیں آج بھی اس قسم کے کفر کے فتوے ایک دوسرے پر لگانے والی ہیں کہ کوئی شریف آدمی ان کو پڑھ نہیں سکتا۔اگر پڑھ لے تو بے چین ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔یہ سارے مہدی کے خلاف اکٹھے ہو گئے مہدی نے کہا تھا میں تکفیر کا بازار بند کرنے کے لئے آیا ہوں اور ان سب نے اکٹھے ہو کر کہا کہ تم کا فر ہو۔تم اس لئے کا فر ہو کہ تم ہمارے بازار کفر کو مٹانا چاہتے ہو۔ایک دفعہ میرے غیر از جماعت دوست مجھے ملنے کے لئے آئے۔مجھے خیال آیا کہ ان کو پتہ تو لگے کہ ان کے گھر میں کیا ہو رہا ہے۔میں نے لائبریری سے ایک کتاب منگوا کر اسے دکھائی کہ کفر کے صرف یہ دوفتوے پڑھ لو۔زمیندار آدمی تھا۔ان کو پڑھتا رہا۔اچھے لمبے فتوے تھے۔جب پڑھ چکا تو اس کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ ” کی بڑی گالی اے جو رہ گئی ہووے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم بنا کر بھیجا ہے تا کہ لو گ آپس میں جو کفر بازی کر رہے ہوں میں اسلام کے اندر اس کفر بازی کو بند کراؤں۔اور آپ نے لوگوں کو عقلی دلائل دے کر سمجھایا۔قرآن کریم کی آیات ان کے سامنے پیش کیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پیش کئے۔آپ نے فرمایا کہ تم مانتے ہو یا نہیں کہ مہدی حکم ہوگا۔شیعوں کی کتاب میں بھی ہیں اور سینیوں کی کتابوں میں بھی ہے کہ جب بھی مہدی آئے گا وہ حکم بن کر آئے گا۔اس لئے قبل اس کے کہ میں تمہیں یہ کہوں کہ مجھے ما نو تم اس بات کو تسلیم کرو کہ جو بھی مہدی آئے گا اور جب بھی آئے گا اور وہ جو بھی ہو گا تمہاری ساری حدیثوں کو قبول نہیں کرے گا کیونکہ وہ حکم ہے۔اس نے تمہارے درمیان فیصلہ کرنا ہے تمہاری احادیث میں ، تمہاری کتب میں اچھی باتیں بھی ہیں اور صحیح باتیں بھی ہیں کچی باتیں بھی ہیں اور کچھ رطب و یابس بھی مل گیا ہے لیکن اگر دیو بندیوں کی ساری احادیث کو درست قرار دے دیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تم