خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 514
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۱۴ ۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب اس وقت تک ان ملکوں میں چودہ ڈاکٹروں کی تقریری ہو چکی ہے اور مزید اٹھارہ ڈاکٹروں کے لئے ہم انتظام کر رہے ہیں۔اس طرح بیل کر بہتیں ہو جائیں گے۔جو میں نے سوچا تھا وہ پانچ اور سات سال کے درمیانی عرصہ کا منصوبہ تھا جس طرح پانچ سالہ پلاننگ یہاں ہوتی ہے کچھ ویسا ہی غلط دماغ میں آیا تھا لیکن اللہ میاں تو فوری کام کرتا ہے ایک سال میں ۳۲ ڈاکٹروں کا انتظام کر دیا۔فالحمد لله علی ذالک اب تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ پہلے سال میں ہم اس سے زیادہ کام کر چکے ہوں گے جو میرا اپنا منصوبہ تھا سات سال میں کام کرنے کا۔یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے۔اس وقت تک ۳۷ ڈاکٹروں نے وقف کیا ہے۔باقی اور بھی نکل رہے ہیں اور وقف کر رہے ہیں۔ایک تو لاہور میں ڈاکٹر بنانے کا انتظام ہے اور ایک نشتر کالج ملتان ہے جو لاہور کے کالج میں فرسٹ آیا ہے وہ ہمارا ایک واقف احمدی بچہ ہے جس نے اپنی زندگی نتیجہ نکلنے سے پہلے ہی وقف کر دی تھی۔غانا میں پہلے انہوں نے کہا تھا کہ چار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اب وہ چھ ڈاکٹروں کا مطالبہ کر رہے ہیں انشاء اللہ اس کا انتظام بھی ہو جائے گا۔وہاں نیچی مان ایک جماعت ہے جہاں کے مبلغ انچارج ایک افریقن ہی ہیں۔وہ بڑا مخلص اور پیارا نو جوان ہے وہاں ایک دوست نے بارہ کمروں پر مشتمل ایک مکان میڈیکل سنٹر کے لئے دے دیا ہے۔وہ ایک بڑا اچھا مکان ہے۔میں اس مکان کو دیکھ کر آیا ہوں۔انشاء اللہ وہاں بھی ایک ڈاکٹر جنوری فروری تک پہنچ جائے گا۔ہاں جو کوکو فا میں ہیلتھ سنٹر کھل چکا ہے وہاں انہوں نے اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی۔باہر سے اور بھی پیرا ماؤنٹ چیف آئے ہوئے تھے وہاں روایتی مجالس بھی ہیں یعنی جس طرح مثلاً بی بی سی یا شہروں میں کمیٹیاں ہوتی ہیں۔اس قسم کا طریق انہوں نے پیرا ماؤنٹ چیف کے ساتھ قائم رکھا ہوا ہے اس کو روایتی مجالس کہتے ہیں۔اس روایتی مجلس کا جو سیکر ٹری تھا اس نے اس موقع پر ہزاروں کے مجمع میں کہا کہ میں احمدیت میں داخل ہوتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے یہ فضل بھی کیا ہے ویسے انشاء اللہ یہ سارے چیف بھی آجائیں گے۔غا نا میں تیسر اسکول بھی بڑی جلدی کھل رہا ہے اور پانچ چھ ہیلتھ سنٹر بھی انشاء اللہ کل جائیں گے۔میرے دورے کے اختتام سے ایک سال کے اندر اندر مجھے امید ہے یہ سارے کام ہو جائیں گے۔تو کجا یہ کہ ہم سات سال کے اندر یہ انتظام کرنا چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو یہ