خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 481 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 481

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۸۱ ۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب بحارالانوار کے مصنف کے دماغ میں آیا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث تھی کہ مہدی خنزیر کو قتل کرے گا اور صلیب کو توڑے گا۔تو انہوں نے اپنے دماغ میں ہماری طرح سوچا ہوگا کہ کون سی آیت کی یہ تفسیر ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں سمجھا دیا ہوگا کہ یہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِينِ كُلِّم کی تفسیر ہے اور یہ بشارت مہدی اور مسیح کے زمانہ میں پوری ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اس کے متعلق فرماتے ہیں:۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسب آیت وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ دوباره تشریف لا نا بحجر صورت بروز غیر ممکن تھا اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے ایک ایسے شخص کو اپنے لئے منتخب کیا جو خلق اور خو اور ہمت اور ہمدردی خلائق میں اس کے مشابہ تھا اور مجازی طور پر اپنا نام احمد اور محمد اس کو عطا کیا تا یہ سمجھا جائے کہ گویا اس کا ظہور بعینہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور تھا۔(تحفہ گولڑ و یہ روحانی خزائن جلد نمبر ۷ صفحه ۲۶۳) حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ مجھ میں اور میرے محبوب روحانی فرزند مہدی میں کوئی فرق نہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی وحی کے ذریعہ یہ بتایا ہے کہ آپ میں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی فرق نہیں۔ایک بالکل صاف اور مصفا آئینہ ہو اور آپ اس میں شکل دیکھیں تو آپ کا چہرہ ہو بہو اس کے اندر منعکس گا۔کوئی فرق نہیں ہوگا اس حقیقت کو ہم مختلف محاوروں میں ادا کرتے ہیں۔کبھی ہم کہتے ہیں بروزی رنگ میں کبھی ہم کہتے ہیں خالی طور پر کبھی ہم کہتے ہیں کہ بالکل آپ کا عکس۔بہر حال جب رنگ پورے کا پورا اور کھل کر اور روشن ہو کر چڑھ جائے تو کہتے ہیں کہ یہ اس رنگ میں رنگین ہو گیا ہے۔جو لوہا آگ میں سُرخ کیا جاتا ہے وہ آگ نہیں بن جاتا لیکن اس پر آگ کا اتنا رنگ چڑھ جاتا ہے اور آگ کی اتنی خصلتیں اس کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں کہ اپنی تاخیرات کے لحاظ سے آگ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں کیا جاسکتا۔یہی کیفیت ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اس روحانی فرزند کی جو آپ کو اتنا عزیز تھا کہ اس امت محمدیہ میں اس قدر پیار کا اظہار آپ نے اور کسی سے نہیں کیا۔آپ نے فرمایا اگر تم مہدی کو ملو، اس کے زمانے میں پیدا ہو تو میرا سلام اُسے پہنچا دینا۔بڑے پیار کی یہ بات ہے۔بڑے بڑے بزرگان امت محمدیہ میں پیدا ہوئے