خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 365
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۶۵ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار Investment جو ہے وہ بڑی پابندیوں کے اندر بندھی ہوئی Investment ہے کہ سود ہم نے نہیں لینا ہم تو ایسی جگہ Invest کرتے ہیں (سوائے مجبوری کے جہاں اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے ) جہاں خالص نفع کی شکل ہوتی ہے۔جہاں خالص نفع کی شکل ہوتی ہے وہاں خالص گھائے کا امکان بھی ہوتا ہے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ گھاٹے کی طرف فضل عمر فاونڈیشن کی Investment کو لے کر نہیں گیا بلکہ وہ خالص نفع کی طرف لے گیا اور اڑھائی لاکھ کے قریب لے گیا اور اڑھ نفع ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذلک انگلستان کی جماعتوں نے وعدے تو بہت سے کئے تھے لیکن وصولی کی رفتار بھی اچھی تھی لیکن تسلی بخش نہیں تھی۔اس لئے مکرم و محترم شیخ مبارک احمد صاحب (سیکرٹری ) کو فضل عمر فاؤنڈیشن نے وہاں بھیجوایا۔بعض لوگ اب بھی بھول جاتے ہیں مجھے لکھ دیتے ہیں یہ ٹھیک ہے کہ خلیفہ وقت کی نگرانی ہر تحریک پر ہوتی ہے۔لیکن تفاصیل جو ہیں اس میں فضل عمر فاؤنڈیشن والے آزاد ہیں مجھ سے مشورہ کر لیتے ہیں۔مجھے اطلاع دے دیتے ہیں کہ اگر میں سمجھوں کہ مناسب نہیں تو منع کر دوں اور اگر خاموش ہو جاؤں تو سمجھیں کہ ٹھیک ہے۔تو فضل عمر فاؤنڈیشن کی مجلس عاملہ نے یہ سمجھا کہ شیخ مبارک احمد صاحب کو باہر بھجوانا چاہئے چنانچہ شیخ مبارک احمد صاحب کو لندن بھجوایا گیا۔یہ تفصیل میں اس لئے بتا رہا ہوں۔اس کی میرے نزدیک ضرورت نہیں تھی کہ چند مہینے ہوئے مجھے ایک خط آیا کہ ایک نوجوان نے ناسمجھی میں یہ بات کر دی کہ اس کو خواہ مخواہ وہاں بھجوایا اس کا کیا فائدہ تھا اتنا خرچ ہو گیا۔اس کو اور اس قسم کے باقی نو جوانوں کو تو میں یہ کہوں گا کہ جہاں علم نہ ہو وہاں ظن کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا اور جہاں ظن کے علاوہ کچھ نہ ہو وہاں بسا اوقات وہ طن ظن نہیں رہتا بلکہ بدظن بن جاتا ہے اور گناہ کا موجب بن جاتا ہے۔انگلستان میں مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے اور ان کے چند ہفتوں کے دورے میں سوالاکھ روپیہ نقد وصول ہوا اور وعدوں میں دو ہزار پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔مقاصد فضل عمر فاؤنڈیشن اس وقت جماعت کے سامنے آچکے ہیں ان میں ایک مقصد تو یہ تھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی سوانح تیار کر کے شائع کی جائیں۔اس سوانح کے سو سے زائد صفحات تیار ہو چکے ہیں اور کام ہو رہا ہے۔اس کام میں کچھ تاخیر ہو گئی ہے دوست دعا کریں