خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 337 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 337

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۳۷ ۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب نظر آتا ہے کوئی شخص یہ کہے گا کہ عجیب بات کرتے ہو کل کو یہ کہو گے کہ نہر کا وہ پانی جو کہ کوہ ہمالیہ سے نشیب میں بہتا بہتا سمندر کے قریب پہنچ چکا ہے اس سے کوہ ہمالیہ کی چوٹیاں سیراب ہو رہی ہیں یعنی واپس فراز کی طرف جا رہا ہے۔تو یہ ایک بڑی الجھن دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔یہ حل ہونی چاہئے اگر وہ حل ہو جائے تو پھر ہمارے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شدید محبت پیدا ہو جائے اور تبھی ہم آپ کے مقام کو صحیح معنے میں پہچان سکتے ہیں۔اس کا بیان سورہ نجم کی آیات میں ہے اور اس کے سمجھنے کی چابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے ہاتھ میں دی ہے یہ کہہ کر کہ جس طرح یہ کائنات ہے ایک عالمین ہے نا ! جس کو ہم عالم موجودات کہتے ہیں۔عالم موجودات کے مقابلہ میں ایک عالم قضاء وقد ر ہے اور عالم موجودات عالم قضاء و قدر کی Reflection اور عکس ہے۔تو اصل چیز عالم قضاء وقد ر ہے اور اس کا عکس عالم موجودات ہے جو اصل نہیں ہے۔اگر ہم یہ سمجھ سکیں اور کسی آدمی کو سمجھا سکیں کہ عالم قضاء و قدر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی تخلیق کی وجہ بنی تو عالم موجودات میں اس کو آسانی سے سمجھ آ سکتی ہے۔عالم قضاء وقدر کے متعلق کچھ بیان کرنے سے پہلے میں ایک مثال دیتا ہوں اس سے بات سمجھنا نسبتاً آسان ہو جائے گا وہ یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ قضاء وقد رکا مالک ہے اس نے اتنا بڑا کارخانہ عالم موجودات کا عالم قضاء وقدر کے عکس کے طور پر پیدا کر دیا ہے۔اس کے ظل کے طور پر ہم بھی قضاء وقدر کی ایک چھوٹی سی دنیا بنایا کرتے ہیں۔ایک یہ دنیا ہمارے پیچھے مسجد بن رہی ہے ہم نے ایک Plan کیا ہے ایک منصوبہ بنایا ہے۔ہم نے کہا کہ ہم اتنے ہزار آدمیوں کو بٹھانے کے لئے ایک مسجد بنانا چاہتے ہیں۔یہ ہمارا مقصد تھا کہ ہماری ضرورتیں اب پوری نہیں ہور ہیں ہم اتنے ہزار آدمیوں کو بٹھانے کے لئے ایک مسجد بنانا چاہتے ہیں۔یہ مقصد تھا۔پھر ہم نے قضاء وقدر کی ایک چھوٹی سی دنیا بنائی۔ہم نے کہا اتنی بڑی مسجد بنانے کی کئی شکلیں اختیار کی جاسکتی ہیں۔بہت سے Safe Stone رکھے جائیں جس طرح بعض مساجد میں ہیں قریب قریب ستون۔اس سے چھت آسانی سے پڑ جاتی ہے کون سا Material استعمال کیا جائے سیمنٹ کیا جائے یا چھت Reinforcement Concrete کی بنائی جائے بنیادیں کیسی