خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 102
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۰۲ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب کان ہونے چاہئیں اور اس کی طرف آپ کی آنکھیں ہونی چاہئیں اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں اسلام جلد تر غالب ہو جائے۔تحریک جدید - تحریک جدید کے متعلق میں سوچ رہا تھا۔تو بعض باتیں میرے ذہن میں آئیں ان کے متعلق میں نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بعض حوالے نکلوائے۔جب میں نے وہ حوالے دیکھے تو مجھے بڑا لطف آیا کیونکہ ان حوالوں میں ایک ایسی بات تھی جس کا تعلق مستقبل کے ساتھ تھا اور وہ بڑی ز بر دست بات تھی لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور مجھے علم ہے ہماری نگاہ ابھی اس تک نہیں پہنچی تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے وہاں یہ فرمایا تھا کہ اس عرصہ کے بعد دنیا میں ایک ایسا انقلاب پیدا ہوگا کہ جماعت احمدیہ کی ترقی کے رستہ میں جو روکیں ہیں ان میں سے بعض دور ہو جائیں گی اور اس لحاظ سے بھی جماعت زیادہ مضبوط ہو جائے گی اور ساتھ یہ فرمایا تھا کہ میں یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بعض پیشنگوئیوں سے میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے۔حضور نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ الہام یا کشوف ورڈ یا جس سے حضور نے یہ نتیجہ نکالا ہے وہ خود حضور کو ہوئی ہیں یا حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔بہر حال آپ نے اتنا کہا ہے کہ بعض پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ فلاں وقت تک ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ جماعت کی ترقی کے راستہ میں جو بعض رکاوٹیں ہیں وہ دور ہو جائیں گی۔حضور کے وہ اقتباس اب میں سناتا ہوں ذرا غور سے سنیں۔ہاں جب تحریک جدید کی ابتداء کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تو یہ تحریک یا یوں کہنا چاہیئے کہ اس تحریک کی مالی قربانیوں کا عرصہ آپ نے صرف تین سال مقرر کیا تھا کہ میں یہ مطالبہ کرتا ہوں جماعت سے کہ اگلے تین سال کے اندر تین سال کی مجموعی رقم تین لاکھ دس ہزار کچھ سو روپیہ تحریک جدید کے کاموں کے لئے مجھے دے دو۔یہ صرف تین سال کے لئے جاری کی گئی تھی اور مطالبہ ہے تین لاکھ دس ہزار کچھ سوروپیہ کا۔حضور نے تحریک جدید کا تین سال کے عرصہ کے لئے اجراء فرمایا تھا اور یہ جو مجھے حوالے ملے ہیں اور جو میں آپ کو اس وقت سنانا چاہتا ہوں وہ دوسرے سال کے ہیں۔اس لئے تحریک جدید کے آئندہ جاری رہنے کے متعلق بھی بیان ان حوالوں میں آ گیا ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔تین سال تو پہلا قدم ہے۔قربانیوں کے مطالبات اب زیادہ ہوں گے کم نہیں۔جو وو