خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 96
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۹۶ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطا مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام میں جو روحانیت تھی اگر وہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ میں نہیں تھی تو یہ کون لوگ بیٹھے ہیں جن سے خدا تعالیٰ ہمکلام ہوتا ہے، جن سے خدا تعالیٰ باتیں کرتا ہے ، جن کو کشوف اور رویا ہوتی ہیں ، مگر میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانیت سے بھی کوئی فائدہ نہ اٹھایا ، آپ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی فراست سے بھی کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔آپ فکر نہ کریں میری حماقت سے بھی آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔آپ کا یہ وار جو آپ نے مجھ پر کیا ہے یہ بھی ہوا میں ضائع ہو گیا۔کیونکہ میں نے کبھی فراست اور عقل مندی کا دعوی ہی نہیں کیا تھا جس کو غلط ثابت کرنے کے لئے آپ یہ فقرے مجھ پر کس رہے ہیں۔میں تو ایک حقیر انسان ہوں ، ایک ناچیز ذرہ ہوں مگر آپ یہ یادرکھیں کہ یہ ناچیز ذرہ خدا کے ہاتھ میں ہے اگر آپ میرے مقابلہ پر آئیں گے ہمارے پاس تو کوئی دلیل بھی نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فضل ہم پر کیوں ہے سوائے اس کے کہ ہم سے وہ خود ہماری سمجھ کے بغیر ایسے کام لے رہا ہے جن کے نتیجہ میں وہ سمجھتا ہے کہ توحید خالص دنیا میں قائم ہوگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دنیا میں قائم ہوگی۔اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب ہوگا۔غرض اللہ تعالیٰ ہمیں برکتیں دیتا ہے اور ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن کر اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔آپ بھی کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے شکر گزار بندے بنے کی توفیق عطا کرے۔ا۔نئی کتب اور نئے اور پرانے اخبارات جیسا کہ دوست جانتے ہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تفسیر صغیر گزشتہ سال سے پہلے بالکل نایاب ہو چکی تھی اور بہت سے دوست ( پرانے بھی اور نئی نسل جو جوان ہوئی تھی) ان کا یہ مطالبہ رہتا تھا کہ جلد اس کی اشاعت کی جائے تاکہ ہم اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔چنانچہ گزشتہ سال اس کی اشاعت کا دوبارہ انتظام کیا گیا اور بلا کس پر اس کو لکھوایا گیا۔پہلی طباعت بھی اس کی اچھی بہت اچھی تھی اور کاغذ بھی بڑا ہی اچھا تھا ہم نے اسے دو قسم کے کاغذ پر چھپوایا تھا۔پہلے وہ کاغذ استعمال کیا گیا تھا جس کو آرٹ پیپر کہتے ہیں اور جس میں چمک ہوتی ہے۔میں تو اسے رات کو پڑھوں تو مجھے کچھ تکلیف ہوتی ہے۔دوسری دفعہ جب اسے شائع کیا گیا تو سپر کیلنڈر (Super) (Calendar کاغذ لگایا گیا تھا۔یہ کاغذ دیکھنے میں اتنا اچھا معلوم نہیں ہوتا لیکن اس میں چمک