مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 65
ترجمہ: پھر شریعت عربی پر ہزار سال گزر جائیں گے تو تفرقوں سے دین ایسا ہو جائے گا کہ اگر خود شارع (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے سامنے پیش کیا جائے تو وہ بھی اسے پہچان نہ سکے گا۔۔۔۔۔اور ان کے اندر انشقاق اور اختلاف پیدا ہو جائے گا اور روز بروز اختلاف اور باہمی دشمنی میں بڑھتے چلے جائیں گے۔۔۔۔۔جب ایسا ہو گا تو تمہیں خوشخبری ہو کہ اگر زمانہ میں ایک دن بھی باقی رہ جائے تو تیرے لوگوں سے (یعنی فارسی الاصل) شخص کو کھڑا کر وں گا جو تیری گمشدہ عزت و آبرو واپس لائے گا اور اسے دوبارہ قائم کرے گا۔میں پیغمبری و پیشوائی (نبوت و خلافت) تیری نسل سے نہیں اٹھاؤں گا۔“ (یعنی تیری نسل میں رسالت اور خلافت کا سلسلہ جاری رہے گا اور کبھی ختم نہ ہو گا۔ناقل) حضرت بابا گورو نانک رحمۃ اللہ علیہ کی پیش گوئی: (سوانح الفضل عمر جلد 1 صفحه 67) حضرت گورو بابا نانک پورے گرو یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی فرمانے کے بعد آپ علیہ السلام کے بعد آنے والے دائمی خلافت کی پیشگوئی ان الفاظ میں فرمائی: ایسا پاسا ڈھالسی دور دیبان ابھگ نوتن جامه بین بھتے الگ الگ اک اک پکیاں گور موکھ نہال تحسن سیتی نا نکا توڑے آپ دیال جنم ساکھی بھائی بالا - صفحہ 526) وو یعنی: اس پورے گورو کے بعد ایسا نظام قائم ہو گا ، یہی دائگی اور غیر منقطع ہو گا۔باباجی نے اس پیشگوئی میں ”دور دیبان“ اور ” ابھگ“ کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔لغات میں ان کے معنے بیان کئے گئے ہیں: دیبان: (1 (2 وہ حاکم جس کے پاس داد فریاد کی جا سکے، انصاف کرنے والا حاکم، (3 حاکم انتظام کرنے والا ، خزانے والا حاکم۔ابھگ:۔(شہدار تھ گورو گرنتھ صاحب۔صفحہ 1071۔دیبان کوش۔صفحہ 1911۔وگورو گرنتھ کوش۔صفحہ 644۔) 65