مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 584
پیشگوئی کی حقیقت و اہمیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر پیشگوئی مصلح موعود 20 فروری 1886ء پیشگوئی میں مذکورہ مصلح موعود کی باون (52) علامات بشیر اول کی پیدائش کے بعد جلد وفات پر مخالفین کا شور وغوغا مصلح موعود کے متعلق بیان شدہ دیگر علامات پیدائش مصلح موعود۔۔ظاہری تعلیم کی کمی اور روشن جلالی مستقبل کامل انکشاف پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مصلح موعود کے متعلق نشاندہی حضرت خلیفة اصبح الاول رضی اللہ عنہ کے نزدیک پیشگوئی مصلح موعود کا حقیقی مصداق تقریر حضرت مولوی محمد احسن صاحب رضی اللہ عنہ اور مصلح موعود کی نشاندہی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا دعوی مصلح موعود پیشگوئی مصلح موعود میں مذکور علامات کا ظہور۔بیان فرمودہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ مصلح موعود کا علوم ظاہری سے پر کیا جانا مصلح موعود کا علوم باطنی سے پر کیا جانا۔سورۃ فاتحہ کی تفسیر اور ہر معترض کا جواب فاتحہ سے مصلح موعود کی زمین کے کناروں تک شہرت اور اسلام کی اکناف عالم میں اشاعت اسیروں کی رُستگاری جلال الہی کا ظہور خلافت ثانیہ اور مخالفانہ تحریکات (پیغامی فتنہ احرار کا قادیان میں ہنگامہ / تقسیم ملک اور جماعت کی حفاظت 1953ء کا مخالفانہ ہنگامہ وغیرہ) پیشگوئی کی حقیقت واہمیت: انبیاء کی صداقت پر ایک عظیم الشان نشان ان کی وہ پیشگوئیاں ہوتی ہیں جن کی خدا تعالیٰ قبل از وقت انہیں اطلاع دیتا ہے اور پھر وہ پیشگوئیاں اپنے مقررہ وقت پر بڑی شان کے ساتھ پوری ہوتی ہیں۔چنانچہ اس الہی نشان کی حقیقت آشکار کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: 584