مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 458
وو رکھا۔حضرت اقدس رضی اللہ عنہ کے وجود باوجود سے لندن مشن کو عالمگیر شہرت حاصل ہوگئی اور لنڈن کی مذہبی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ساتھ واپس آ گئے اور مولوی عبدالرحیم صاحب دردمشن کے انچار ج مقرر ہوئے۔حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد کے تقرر کے ساتھ ہی رسالہ ” ریویو آف ریچز “ قادیان کی بجائے لنڈن سے نکلنے لگا اور تبلیغ کے ساتھ آپ کی ادارتی ذمہ داریوں کا بھی اضافہ ہو گیا۔مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا تھا مولانا درد صاحب نے اس کی کی طرف توجہ دی۔چنانچہ آپ نے 1925 ء میں چند دوستوں کے ساتھ دعائیں کیں اور مسجد کی بنیادیں کھودی گئیں اور اس کی تعمیر ایک انجینئر نگ کمپنی کے سپرد کر دی گئی۔مسجد کی تکمیل 1926 ء میں ہوئی اور اس کا افتتاح 3 اکتوبر 1926ء کو خان بہادر عبدالقادر صاحب بی اے بیرسٹر ایٹ لا کے ہاتھوں ہوا۔اس موقع پر پہلی اذان مسجد کے مینار کے پاس مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم اے نے دی اور مسجد کے پہلے برطانوی مؤذن ہونے کا شرف ایک نومسلم بلال دانیال اوکرٹل Mr۔Billal) (Daniel Hawker Nuttal کو حاصل ہوا جو حضرت مولانا درد کے زمانہ میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے تھے۔مسجد کے افتتاح پر دنیا کے اخباروں نے عموماً اور لنڈن کے پریس نے خصوصاً بڑے بڑے آرٹیکل لکھے اور چار دانگ عالم میں اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی تبلیغی مساعی کی بہت شہرت ہوئی۔آسٹریلیا (Australia) میں مراکز احمدیت: تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 149-147) آسٹریلیا ایک وسیع ملک ہے اور اس کے ایک اہم تجارتی شہر سڈنی (Sydney) میں جمات احمدیہ کی ایک بہت بڑی اور خوبصورت مسجد ہے یہ مسجد سڈنی کی میں شاہراہ کے اوپر واقع ہے یہ مسجد ایک وسیع و عریض پلاٹ پر تعمیر کی گئی ہے جس کا رقبہ 128ایکڑ ہے اس مسجد کا افتتاح حضرت خلیفة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔اس پلاٹ کی باقی زمین پر جماعت آسٹریلیا کا بڑھتی ہوئی جماعتی ضروریات کے پیش نظر ایک وسیع ہال تعمیر کرنے کا ارادہ ہے جس میں گیسٹ ہاؤس اور ذیلی تنظیموں کے دفاتر بھی ہوں گے۔سڈنی (Sydney) کے علاوہ برسبین (Brisbane) میں دس ایکڑ کا رقبہ بھی جماعت نے خریدا ہے اس میں نمازوں کے لئے ہال، مشن ہاؤس اور گیسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈیلیڈ (Adelaid) میں جماعت کی قریباً 120ایکڑ ہے یہاں فی الحال عارضی مسجد ہے لیکن یہاں بھی مستقل مسجد کا منصوبہ ہے۔اس جگہ جماعت کو ایک لگا لگایا Oliv کا باغ بھی مل گیا ہے۔آسٹریلیا میں نجیئن (Fijion) احمدی اب کافی تعداد میں آباد ہو گئے ہیں۔جگہ مستشرقین کا رو: حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مستشرقین کا رڈ: از خطبه جمعه 19/05/06) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئی جگہ اپنی تحریروں میں مستشرقین کا رڈ فرمایا ہے۔خاص طور پر سر ولیم میور Sir) (William Muir کو اسلام کو نقصان پہنچانے والا عیسائیت کا ایک عہدہ دار قرار دیا ہے۔458