مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 220 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 220

چوتھی تحریک: وقف عارضی کی ہے۔اس تحریک کے تحت واقفین دو سے چھ ہفتوں تک اپنے خرچ پر کسی مقررہ مقام پر جا کر قرآن کریم پڑھاتے اور تربیت کا کام کرتے ہیں۔پانچویں تحریک: مجلس مومیان کا قیام ہے۔موصیوں کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں تعلیم القرآن کا انتظام کریں اور نگرانی کریں کہ کوئی فرد ایسا نہ رہے کہ جو قرآن کریم نہ جانتا ہو۔چھٹی تحریک: بد رسوم کو ترک کرنے کی جاری فرمائی۔ساتویں تحریک: چندہ وقف جدید اطفال کی ہے جس کے تحت احمدی طفل کے لئے لازمی قرار دیا کہ وہ 50 پیسے ماہوار وقف جدید کا چندہ ادا کر کے اس کے مالی جہادی میں شریک ہو۔آٹھویں تحریک: جلسہ سالانہ 1973ء میں صد سالہ جوبلی کے روحانی پروگرام کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: دو تسبیح و تحمید اور درود شریف کا بالالتزام ورد کرنا ہے۔بڑے کم از کم 200 مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ کا ورد کریں اور 100 بار استغفار کریں۔15 سے 25 سال عمر والے 100 بار تسبیح پڑھیں اور 33 مرتبہ استغفار۔7 سے 15 سال تک عمر والے 33 مرتبہ تسبیح پڑھیں اور 11 مرتبہ استغفار۔7 سال سے کم عمر والے بچوں کو والدین 3 بار تسبیح اور استغفار پڑھائیں۔نویں تحریک نصرت جہاں ریزرو فنڈ (Reserve Fund) سکیم: 1967ء میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے یورپ کے متعدد ممالک کا دورہ کیا اور ڈنمارک (Denmark) کے دارالسلطنت کو پن ہیگن (Copenhagen) میں مسجد نصرت جہاں کے افتتاح کے علاوہ اقوام مغرب کو جلد آنے والی تباہیوں کے متعلق انذار فرمایا۔پھر 1970 ء میں حضور نے مغربی افریقہ کے سات ممالک نائیجیریا، گھانا، آئیوری کوسٹ، لائیپیر یا گیمبیا اور سیرالیون کا دورہ فرمایا۔اس دورہ میں منشائے الہی سے ایک خاص پروگرام کا اعلان فرمایا جس کا نام حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے لیپ فارورڈ پروگرام Leap) (Forward Programme تجویز کیا اور اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک لاکھ پونڈ One hundred thousand) 220