مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 186
66 ہیں: ) ہفت روزہ ” البدر قادیان 20 دسمبر تا 27 دسمبر 2005ء سالانہ نمبر صفحہ 24) مکرم محمود احمد صاحب خالد معلم وقف جدید شاد یوال ضلع گجرات: مکرم محمود احمد صاحب خالد معلم وقف جدید شادیوال ضلع گجرات اپنے مکتوب محررہ 28 /اپریل 2003ء میں بیان کرتے ނ حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کی خبر ساری جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔۔۔اسی بے قراری کے عالم میں رات پونے بارہ بجے ٹی وی بند کیا اور لیٹ گیا یہ مورخہ 21 اپریل کی رات تھی خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام والا کوٹ اور انگوٹھی پہنائی جا رہی ہے اس کے ساتھ ہی آنکھ کھل گئی، پھر سو گیا اور دوبارہ یہی منظر دیکھا۔جب آنکھ کھلی تو اڑھائی بجے کا کا وقت تھا صبح میں نے یہ خواب والا واقعہ ڈائری میں لکھ دیا اور اس کے بعد اپنی اہلیہ کو بھی بتا دیا کہ آج رات اللہ تعالیٰ نے مجھے حضرت خلیفہ اسیح کے بارے میں بتایا ہے خواب میں۔وہ بھی بے چینی پوچھنے لگیں کہ پھر جلدی بتاؤ کون ہیں؟ میں نے کہا کہ یہ میں بتاؤں گا نہیں۔ان کے بار بار اصرار کے باوجود میں نے نہ بتایا لیکن اتنا بتایا کہ میں اپنی ڈائری میں لکھ دیا ہے لیکن یہ بھی انتخاب کے اعلان کے بعد دکھاؤں گا پھر وہ کہنے لگیں کہ اچھا اتنا تو بتادیں کہ کیا ” خاندان میں سے ہیں؟ میں نے کہا ہاں۔22 اپریل رات کو کئی لوگ سوئے نہیں تھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ رات کے ایک بجے دو اور خواتین بھی ہمارے گھر M۔T۔A دیکھنے آ گئیں۔رات تین بج کر چالیس منٹ پر جب امام صاحب نے اعلان کیا تو ان کے منہ سے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام سنتے ہی بے اختیار میری زبان سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوا اور میں نے اچھل کر ڈائری اٹھائی اور سب کے سامنے کھول کر دکھائی کہ یہ دیکھیں بالکل یہی نام اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھ سے لکھوایا ہے۔الحمد للہ۔اور میں تھا کہ خوشی سے روئے چلا جا رہا تھا اور میری اہلیہ صاحبہ اور دو دوسری بہنیں بھی خوش بھی اور حیران بھی تھیں۔اس موقع پر میری بیگم صاحبہ ناصرہ محمود اور دونوں مہمان خواتین بشری نصر اللہ اور مبشرہ نصر اللہ موجود تھیں۔میں نے اسی ڈائری پر جہاں خواب لکھا تھا ساتھ ہی ان تینوں کے دستخط کرالئے " ) ہفت روزہ ” البدر قادیان 20 دسمبر تا 27 دسمبر 2005ء سالانہ نمبر صفحہ 25) مکرم شیخ عمر احمد منیر صاحب ابن مکرم شیخ نور احمد منیر صاحب مرحوم راولپنڈی: ہیں: مکرم شیخ عمر احمد منیر صاحب ابن مکرم شیخ نور احمد منیر صاحب مرحوم راولپنڈی لکھتے میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ عرض کرتا ہوں: جنوری 2003ء میں میں نے رؤیا میں دیکھا کہ میں لندن میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے پیچھے نماز جمعہ ادا کر رہا ہوں۔حضور کے سلام پھیر نے کے بعد جب حضور انور کی نظر جاتے ہوئے مجھے پر پڑتی ہے تو حضور مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کب آئے ہیں حضور کی دست بوسی کے لئے آگے بڑھتا ہوں اور حضور انور سے مصافحہ کرتا ہوں تو حضور فرماتے ہیں شیخ 186