خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 425
۴۲۱۔اسی طرح قرطاس کی حقیقت معلوم ہوگئی۔سن لو! خدا تعالی کے مقابلہ میں قرطاس کی کیا حقیقت ہوتی ہے؟ اور میں بھی تمہیں کھول کر سناتا ہوں کہ قرطاس منشاء الہی کے خلاف بھی نہیں۔حضرت خلیفہ اسیح فرمایا کرتے تھے کہ ایک شیعہ ہمارے استاد صاحب کے پاس آیا اور ایک حدیث کی کتاب کھول کر ان کے سامنے رکھ دی۔آپ نے پڑھ کر پوچھا کیا ہے۔شیعہ نے کہا کہ منشاء رسالت پناہی حضرت کی خلافت کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔فرماتے تھے میرے استاد صاحب نے نہایت متانت سے جواب دیا۔ہاں منشاء رسالت پنا ہی تو تھا مگر منشاء الہی اس کے خلاف تھا۔اس لئے وہ منشاء پورا نہ ہو سکا۔میں اس قرطاس کے متعلق پھر کہتا ہوں کہ اگر کوئی کہے تو یہ جواب دوں گا کہ حقیقتہ الوحی میں ایک جانشین کا وعدہ کیا ہے اور یہ بھی فرمایا خَلِيفَةٌ مِنْ خُلَفَائِه پس غصب کی پکار بالکل بیہودہ اور عبث ہے۔منصب خلافت انوار العلوم جلد ۲ صفحه ۵۱ تا ۵۳) ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬