خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 415 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 415

۴۱۱ خلیفہ وقت کے فیصلوں پر تنقید اور اُن کے چرچے: مذکورہ بالا فتنہ کی ایک شکل یہ بھی بنتی ہے کہ خلیفہ کے فیصلہ جات پر پہلے دبی زبان سے تنقید کی جاتی ہے پھر حسب حالات کھل کر اُن کی مذمت کی مہم چلائی جاتی ہے۔ایسے فتنے بعض اوقات عمومی شکل بھی اختیار کر جاتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ محدود دائرے سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی طرح تمام جماعت سے تعلق رکھنے والے مرکزی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔نیز بعض قضائی یا انتظامی فیصلے ایسے ہوتے ہیں کہ لازما خلیفتہ اسیح کا فیصلہ ایک فریق کے حق میں اور دوسرے فریق کے خلاف ہوتا ہے۔اس صورت میں منافقین کی ہمدردیاں حق اور ناحق کی تمیز کے بغیر بلا استثناء متاثرہ فریق سے ہوتی ہیں اور وہ انسانی ہمدردی اور اخلاق حسنہ کے پردہ میں متاثرہ دوستوں سے ایسی لگاوٹ کی باتیں کرتے ہیں جو رفتہ رفتہ خلیفہ وقت کے خلاف منافرت انگیزی پر منتج ہو جاتی ہیں۔حضرت خلیفہ امسیح الاول نے جب منکرین خلافت کا بڑی سختی سے محاسبہ کیا تو فتنہ کی یہی شکل اس موقع پر بھی رونما ہوئی اور اندر اندر ایک دوسرے کے ساتھ اس رنگ میں ہمدردیاں کی جانے لگیں گویا وہ سخت مظلوم اور حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی تیغ ستم کا گشتہ ہیں۔فتنوں کی تاریخ میں یہ شکل بھی بہت قدیمی ہے اور اسی طرح مردود ہے جس طرح دیگر اقسام۔