خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 368 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 368

۳۶۴ خلافت ظاہری اور خلافتِ باطنی رروحانی آنحضرت ﷺ نے فرمایا تھا: " الْخِلَافَةُ ثَلَاثُوْنَ سَنَةً ثُمَّ يَكُوْنُ مُلْكا کہ خلافت تمہیں سال رہے گی پھر بادشاہت ہوگی۔(مشكوة كتاب الفتن ) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ حدیث خلافت علی منہاج نبوت کا ذکر کر کے فرماتے ہیں: یعنی رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم میں نبوت رہے گی جب تک خدا چاہے گا پھر خدا اس نعمت کو اٹھالے گا اور تمہیں خلافت علی منہاج النبوة کی نعمت دے گا اور یہ خلافت تم میں اس وقت تک رہے گی جب تک خدا چاہے گا۔پھر خدا اس نعمت کو بھی اٹھا لے گا۔اور جب تک چاہے گا تم میں ملوکیت کو قائم رکھے گا۔پس جبکہ رسول کریم ہم نے خلفاء کے بادشاہ ہونے سے بھی انکار کیا ہے جیسا کہ پہلے خلافت ہوگی اور پھر ملوکیت تو معلوم ہوا کہ خلافت نبوت اور خلافت ملوکیت دونوں امت محمدیہ کے افراد کو نہیں مل سکتیں۔“ خلافت را شده، انوار العلوم جلد ۱۵ صفحه ۵۴۸) حمد حکومت یا ملوکیت الگ چیزیں ہیں اور خلافت نبوت الگ۔آنحضرت ام کے ان ارشادات میں ان دونوں کا فرق نمایاں طور پر واضح ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اللہ جل شانہ نے حضرت موسیٰ کو اپنی رسالت سے مشرف کر کے پھر بطور اکرام و انعام خلافتِ ظاہری اور باطنی کا ایک لمبا سلسلہ ان کی شریعت میں رکھ دیا۔جو قریباً چودہ سو برس تک ممتد ہو کر آخر حضرت عیسیٰ علیہ