خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 351 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 351

سے تیز ہونے کی وجہ سے مزید تاخیر کا باعث بنتا ہے۔دوہرے اندراج: اس صورتحال میں ایک مشکل ایسی پیش آتی ہے جس پر قابو پا ناممکن نہیں رہتا۔وہ مشکل یہ ہے کہ ایک فرد جو بیعت کرتا ہے ، وہ اپنی سادگی یا لاعلمی کے باعث اگلے سال پھر بیعت کر لیتا ہے اور نئی بیعتوں میں شمار ہو جاتا ہے۔اس کا شمار اس سال کی بیعتوں میں بھی ہو جانا کسی جھوٹ یا غلط بیانی پر مبنی نہیں ہوتا بلکہ لاعلمی یا عملی مجبوری کی بناء پر ہوتا ہے۔لہذا اسے جھوٹی رپورٹ قرار دینا درست نہیں۔تعد دازدواج و کثرت بچگان: ایک پہلو بیعتوں کا یہ بھی ہے کہ اکثر افراد اپنے اہل وعیال کے ساتھ جماعت میں داخل ہوتے ہیں۔افریقہ میں کئی ایک افراد کی ایک سے زائد بیویاں اور ہیں سے زیادہ بچے ہیں۔لیکن عملاً وہ ایک فرد اپنی ساری بیویوں اور تمام بچوں سمیت بیعت کرتا ہے تو یہ تعداد بیسیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ان میں پچیس بیعت کنندگان میں سے صرف وہی ایک شخص جماعت کے پروگراموں میں شامل نظر آتا ہے۔اس کے باوجود افریقہ کے ممالک کی جماعتوں میں فعّال احمدیوں کی تعدا د لاکھوں سے اوپر ہے۔نو احمدی نمایاں طور پر نظر کیوں نہیں آتے: اس بارہ میں کئی تجزیے کئے جاتے ہیں کہ اگر ایک ملک میں گزشتہ چند سالوں میں لاکھوں اور ملینز کی تعداد میں احمدی ہوئے ہیں تو اس ملک کی آبادی کے لحاظ سے ہر تیسرا یا چوتھا شخص جماعت کا فرو نظر آنا چاہئے۔اس بارہ میں یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ ایک شخص جو بیعت فارم پُر کرتا ہے ، ضروری نہیں کہ وہ اسی دن جماعت کا فعّال رکن بن کر عملاً بھی اسلامی تعلیم پر عمل شروع کر دے۔ہر شخص کے لئے تعلیم و تربیت کا معیار اور عرصہ الگ الگ درکار ہوتا ہے۔لہذا وہ آہستہ آہستہ جماعت کا عملی رکن بنتا ہے۔جب تک وہ عملاً جماعت کا نمبر نہیں بنتا وہ جماعت سے پختگی کے ساتھ وابستہ نہیں ہوتا۔لہذا بیعت کرتے ہی یکلخت اس کا نمایاں طور پر احمدی نظر آنا ممکن نہیں ہوتا۔کیونکہ مذہب یا دین کوئی ایسی نمایاں نشانی نہیں رکھتا کہ چہرہ یا لباس سے اسے پہچانا جا سکے کہ وہ کون ہے۔اس حقیقت سے بھی