خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 338 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 338

۳۳۴ تو اس کے خیال یا معیار پر مومنوں کے ایمان کو تو نہیں پر کھا جائے گا۔ایسا شخص خود تو آزاد ہوسکتا ہے کہ وہ ایسی تحریکات سے پہلو تہی کر کے ان کی برکات سے محروم ہو جائے مگر یہ کبھی نہیں ہوا اور نہ ہو گا کہ افراد جماعت اس کے خیالات کی اتباع کریں اور اس کے الٹے رُخ اور باطل تصورات کے پیچھے چلیں۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی خدمت میں پیش کی جانے والی رقم اسی الثانی پیش کی جہانتک اس رقم کا تعلق ہے جو حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی خدمت میں جو بلی کے تحفہ کے طور پر پیش کی گئی تھی کہ وہ کس مصرف میں آئی؟ تو اس بارہ میں کوئی اخفاء یا راز داری نہیں ہے بلکہ تاریخ احمدیت کا وہ ایک کھلا باب ہے جس میں اس رقم کے مصارف کی ساری تفصیلات محفوظ ہیں۔چنانچہ مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۹ء کو جو بلی کے اس جلسہ میں وہ رقم حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں پیش کی گئی۔اسی جلسہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم " آمین بھی پڑھی گئی۔اس کے اس مصرعہ کے جزو " دے اس کو عمر و دولت کو مد نظر ر کھتے ہوئے حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے اپنی دوسری تقریر میں فرمایا کہ میں اس امر پر غور کرتا رہا ہوں کہ اسے کس طرح خرچ کیا جائے اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ اس سے برکاتِ خلافت کے اظہار کا کام لیا جائے۔یہ امر ثابت ہے کہ رسول کریم میم کے خلفاء اس کام کے کرنے والے تھے جو آپ کے کام تھے۔یعنی يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ (الجمع : ۳) قرآن کریم میں رسول کریم کے چار کام بیان کئے گئے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نشان بیان کرتا ہے، ان کا تزکیہ کرتا، ان کو کتاب پڑھاتا اور حکمت سکھاتا ہے۔کتاب کے معنے کتاب اور تحریر کے بھی ہیں اور حکمت کے معنے سائنس