خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 171 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 171

۱۶۸ حضرت خلیفہ اسیح الثانی اور آپ کا دور خلافت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان بیٹے کی پیدائش کی خبر دی اور اس کی جملہ صفات سے بھی آپ کو آگاہ فرمایا۔آپ نے خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ اس تفصیلی پیشگوئی کو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو ایک اشتہار کے ذریعہ شائع کیا۔آپ کے اس موعود بیٹے کی خبر صحف سابقہ میں بھی دی گئی تھی اور خاص طور پر آنحضرت ﷺ نے يَتَزَوَّجُ وَ يُوْلَدُ لَہ“ کے الفاظ میں بھی " اس کی نشاندہی فرمائی تھی۔اسی طرح صلحائے امت نے بھی مسیح موعود کے اس عظیم المرتبت موعود فرزند کی پیشگوئیاں کی تھیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت شیم کی مذکورہ بالا پیشگوئی کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : قَدْ أَخْبَرَ رَسُولُ اللهِ ﷺ أَنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعَوْدَ يَتَزَوَّجُ وَ يُوْلَدُ لَهُ فَفِي هَذَا إِشَارَةٌ إِلَى أَنَّ اللَّهَ يُعْطِيْهِ وَلَدًا صَالِحًا يُشَابِهِ أَبَاهُ وَلَا يَأْبَاهُ وَيَكُونُ مِنْ عِبَادِ اللهِ الْمُكْرَمِيْن آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۷۸) کہ رسول اللہ سلم نے یہ خبر دی تھی کہ مسیح موعود یقیناً شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد ہوگی۔دراصل اس میں اشارہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ اسے یقیناً ایسا صالح بیٹا عطا فرمائے گا جو اپنے باپ کے مشابہ ہوگا اور اس کے خلاف نہیں ہوگا اور وہ اللہ تعالیٰ کے معز ز بندوں میں سے ہوگا۔اس تحریر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے تحت اس موعود بیٹے کو اپنے مشابہ قرار دیا ہے۔اسی طرح آپ نے جب اس بیٹے کے بارہ میں الہی بشارت کا ذکر کیا تو فرمایا: