خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page x
IX عرض حال خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے خلافت احمد یہ خدا تعالیٰ کی بیش بہا برکتوں اور اس کے لامتناہی انعامات کے جلو میں ایک سوسال کا سفر طے کر چکی ہے۔یہانتک کہ اب ارضِ مذاہب کے اُس پار فتح دین مصطفی سیم اور غلبہ اسلام کی روشنی دکھائی دینے لگی ہے۔اس منظر میں خدا تعالیٰ کے نہ شمار ہو سکنے والے فضلوں کے اظہار تشکر کے لئے جماعت صد سالہ خلافت جوبلی منا رہی ہے۔اس جو بلی کے افق سے جماعت مومنین کی اگلی منزل بھی مزید نمایاں ہو رہی ہے اور بفضل تعالیٰ فتح وظفر کا سورج بھی بہت روشن ہو چکا ہے۔اور انشاء اللہ مٹا کے کفر و ضلال و بدعت کریں گے آثار دیں کو تازہ خدا نے چاہا تو کوئی دن میں ظفر کے پرچم اڑائیں گے ہم اس عاجز کی خوش قسمتی ہے کہ جو بلی کے اس بابرکت موقع پر منصب خلافت کے مختلف پہلوؤں پر قلم اٹھانے کی توفیق مل رہی ہے۔اس کے لئے خاکسار برادرم مکرم ملک کلیم احمد صاحب صدر انصار اللہ و نائب امیر کینیڈا کاممنون و مشکور ہے کہ انہوں نے اس بارہ میں لکھنے کے لئے خاکسار کو ترغیب دلائی۔اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں بہترین جزا دے۔ہم سب کو خلافت کی برکتوں سے کما حقہ فیضیاب کرے، اس کے انوار سے منور کرے۔آمین ثم آمین والسلام خاکسار خاکپاۓ خلافت ہادی علی چوہدری ٹورانٹو ۲۰ ؍ دسمبر ۲۰۰۷