خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 16 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 16

۱۶ تعالیٰ کے نور کے قیام کا ایک ذریعہ ہے جو اس کو مٹانا چاہتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو مٹانا چاہتا ہے۔ہاں وہ ایک وعدہ ہے جو پورا تو ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس کے زمانہ کی لمبائی مومنوں کے اخلاص کے ساتھ وابستہ ہے۔۔۔“ وو خلافت على منهاج النبوة جلد 3 صفحہ 421-420) وہ خلفاء جو خدا کے مامورین کے جانشین ہوتے ہیں ان کا انکار اور ان پر جنسی کوئی معمولی بات نہیں وہ مومن کو بھی فاسق بنا دیتی ہے۔پس یہ مت سمجھو کہ تمہارا اپنی زبانوں اور تحریروں کو قابو میں نہ رکھنا اچھے نتائج پیدا کرے گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو اپنی جماعت سے علیحدہ کر دوں گا۔فاسق کے معنی ہیں کہ خدا سے کوئی تعلق نہیں۔اس کو خوب یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو انتظام ہو جو شخص اس کی قدر نہیں کرے گا اور اس انتظام پر خواہ مخواہ اعتراضات کرے گا خواہ وہ مومن بھی ہو۔اور جو اس کے متعلق بولتے وقت اپنے الفاظ کو نہیں دیکھے گا تو یا درکھو کہ وہ کافر ہوکر مرے گا۔“ وو خلافت علی منہاج النبوة جلد 3 صفحہ 9-8) حضرت خلیفہ المسیح الثال رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں :۔۔۔۔خلیفہ وقت ساری دنیا کا استاد ہے۔اور اگر یہ سچ ہے اور یقینا سچ ہے تو دنیا کے عالم اور دنیا کے فلاسفر شاگرد کی حیثیت سے ہی اس کے سامنے آئیں گے۔استاد کی 66 حیثیت سے اس کے سامنے نہیں آئیں گے۔۔۔“ ( الفضل 21 دسمبر 1966ء) حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے فرماتے ہیں:۔وو۔۔۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ ذاتی معاملات میں خلیفہ وقت سے کوئی غلطی ہو