خلافت حقّہ اسلامیہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 25

خلافت حقّہ اسلامیہ — Page 9

خلافت حقہ اسلامیہ 9 تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو واپس لے لیا۔اور باوجود خلافت کے ختم ہو جانے کے قرآن سچا رہا جھوٹا نہیں ہوا۔وہی صورت اب بھی ہوگی۔اگر جماعت احمد یہ خلافت کے ایمان پر قائم رہی اور اس کے قیام کیلئے صحیح جد و جہد کرتی رہی تو اس میں بھی قیامت تک خلافت قائم رہے گی۔جس طرح عیسائیوں میں پوپ کی شکل میں اب تک قائم ہے گو وہ بگڑ گئی ہے میں نے بتا دیا ہے کہ اس کے بگڑنے کا احمدیت پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔مگر بہر حال اس فساد سے اتنا پتہ لگ جاتا ہے کہ شیطان ابھی مایوس نہیں ہوا۔پہلے تو شیطان نے پیغامیوں کی جماعت بنائی لیکن بیالیس سال کے انتظار کے بعد اس باسی کڑھی میں پھر اُبال آیا اور وہ بھی لگے مولوی عبد المنان اور عبد الوہاب کی تائید میں مضمون لکھنے اور ان میں سے ایک شخص محمد حسین چیمہ نے بھی ایک مضمون شائع کیا ہے کہ ہمارا نظام اور ہمار ا سٹیج اور ہماری جماعت تمہاری مدد کیلئے تیار ہے شاباش ! ہمت کر کے کھڑے رہو۔مرزا محمود سے دینا نہیں۔اس کی خلافت کے پردے چاک کر کے رکھ دو۔ہماری مدد تمہارے ساتھ ہے۔کوئی اس سے پوچھے کہ تم نے مولوی محمد علی صاحب کو کیا مدد دے لی تھی۔آخر مولوی محمد علی صاحب بھی تمہارے لیڈر تھے۔خواجہ کمال الدین صاحب بھی لیڈر تھے ان کی تم نے کیا مددکر لی تھی جو آج عبدالمنان اور عبد الوہاب کی کر لو گے۔پس یہ باتیں محض ڈھکونسلے ہیں۔ان سے صرف ہم کو ہوشیار کیا گیا ہے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مطمئن نہ ہو جانا اور یہ نہ سمجھنا کہ خدا تعالیٰ چونکہ خلافت قائم کیا کرتا ہے۔اس لئے کوئی ڈر کی بات نہیں ہے تمہارے زمانہ میں بھی فتنے کھڑے ہورہے ہیں اور اسلام کے ابتدائی زمانہ میں بھی فتنے کھڑے ہوئے تھے۔اسلئے خلافت کو ایسی طرز پر چلاؤ جو زیادہ آسان ہو اور کوئی ایک دو لفنگے اٹھ کر اور کسی کے ہاتھ پر بیعت کر کے یہ نہ کہہ دیں کہ چلو خلیفہ مقرر ہو گیا ہے۔پس اسلامی طریق پر جو کہ میں آگے بیان کروں گا آئندہ خلافت کیلئے میں یہ قاعدہ منسوخ کرتا ہوں کہ شوری انتخاب کرے بلکہ میں یہ قاعدہ مقرر کرتا ہوں کہ آئندہ جب کبھی خلافت کے انتخاب کا وقت آئے تو صدر انجمن احمدیہ کے