خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 49 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 49

۴۶ لوگ سیاسی نقطہ نگاہ سے باغی اور مذہبی اعتبار سے قطعی طور پر کذاب اور منتری ہیں۔یہ سب بد بخت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل مستقل نبوت کے دعویدار تھے۔اور قرآنی احکام میں منسوخی و تبدیلی ان کا مشغلہ تھا ( مدعیان نبوت صدا تا حث تاليف اعتقاد السلطنة موسسه انتشارات آسیا تهران - الصديق من از حافظ عبد الرحمن صاحب امرتسری ، ۶۱۸۹) مسیلمہ کذاب نے تو شراب اور زنا تک کو جائز قرار دے دیا تھا (سیرت الصديق ص از محمد حبیب الرحمن خان شیروانی حبیب گنج ضلع علی گڑھ۔مطبوعہ علی گڑھ ۱۳۳۲ھ) اور قرآن کا مذاق اُڑانے کے لئے سورۃ والعادیات کے مقابل نئی سورة اختراع کر لی تھی (جذب القلوب الى ديار المحبوب از حضرت شیخ عبد الحق محدث) لیکھا ہے کہ مسیلمہ کذاب نے سماح کو مصالحتی پیغام بھیجا کہ نصف زمین قریش کی تھی نصف ہماری۔اب وہ نصف تم کو دی جاتی ہے اور اس کے بعد اسے نکاح کا پیغام دیا بتجارح رضامند ہو گئی سجارج نے مہر کا مطالبہ کیا تو مسیلمہ کذاب نے کہا کہ پانچ نمازیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرض کی طقیں کیں تمہارے مہر میں صبح و عشاء کی دو نمازیں معاف کرتا ہوں۔(اشاعت اسلام ص از مولانا حبیب الرحمن ناظم دارالعلوم دیوبند) ران جھوٹے معیاری نبوت نے ملک بھر میں خوفناک فتنہ اٹھایا اور لاکھوں لوگ ان کے پیچھے بھی ہو گئے مگر وہ بہت جلد خدا کی قمری تجلی کا شکار ہو کر نیست و نابود ہو گئے طلیحہ اور سجاح نے تو اسلام قبول کر لیا اور سیلمہ کذاب اور ذو التاج