خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 33 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 33

۳۰ اہل عرب اور بیرون ملک کی زبر دست حکومتوں کے اندرونی منصوبوں کی اطلاعات حاصل کر سکتے اور صورت حال کی سنگینی کا اندازہ کرکے کوئی فیصلہ کر سکتے مگر یخدا کی قدرت دیکھو! کہ اس نے اپنے اُن بے کس اور غم زدہ بندوں کو جو اپنے محبوب آقا کی وفات پر بے سہارا اور تیم رہ گئے تھے اور دُنیا اُن کے سامنے اندھیر ہو چکی تھی اپنے تصرف خاص سے فی الفور اس طرف مائل کیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عالمگیر مشن کو جاری رکھنے کے لئے رسول اللہ کا خلیفہ منتخب کر لیں۔حضرت ابن اثیر جزری فرماتے ہیں " كَرِهُوا أَنْ يَبْقُوا بَعْضَ يَوْمٍ وَلَيَسُوا في جَمَاعَةٍ (كامل ابن اثیر جلد ۲ (۱۳) صحابہ نے یہ گوارا نہ کیا کہ وہ ایک لمحہ بھی امام کے بغیر زندہ رہیں۔چنانچہ مشتاق اسلام اور فدایان ملت خیر الانام نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ وہ ارشادِ خداوندی اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَنتِ إِلَى أَهْلِهَا " (نساء رکوع ۸) کی تعمیل میں سقیفہ بنو ساعده میں جمع ہوئے تاکہ وہ غور کریں کہ بینظیم اور نازک ورقه داری جو اس ماحول میں کانٹوں کے تاج اور آگ کے دہکتے انگاروں سے کم نہیں تھی کیس کے سپرد کی جا ؟ ** مہاجرین اور انصار دونوں نے خالص دینی بہبود اور دیانتداری سے اپنی آزادانہ آرام پیش کیں۔ایک نقطہ نگاہ یہ تھا کہ انصار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر بے دریغ قربانیاں دے کر ثابت کر دکھایا ہے کہ حفاظت اسلام کی موجودہ ذمہ داریوں سے انصار ہی عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔دوسرا نقطہ نگاہ یہ سامنے آیا کہ اسلام کی حقیقی تصویر کو سب سے پہلے اور سب سے زیادہ جانے والے مہاجر ہیں اس لئے یہ امانت کسی مہاجر کو سونپی جانی چاہیئے تیسرا نقطہ نگاہ یہ تھا کہ