خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page iii
محمدُهُ وَنَصَلى - بسم الله الرحمن الرحيم تعارف مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مورخ احمدیت نے جلسہ سالانہ ۶۱۹۷۵ کے موقع پر خلافت حضرت ابو بکر صدیق کے متعلق تقریر فرمائی تھی اور نظرثانی کرتے وقت انہوں نے اس میں بعض مفید حوالہ جات اور مضامین کا اضافہ کیا ہے اس طرح یہ تقریر ایک مستقل تصنیف بن گئی جسے طبع کرا کر احباب کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔قابل مصنف نے اس تصنیف میں حضرت ابو بکر صدیق کی خلافت کے پس منظر کو تاریخی لحاظ سے پیش کیا ہے اور مستشرقین اور دیگر معترضین نے آپکی خلافت کے متعلق جو اعتراضات کئے ہیں ان کا مفصل اور مسکت جواب دیا ہے اور بتایا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق کی خلافت سُورۃ نور میں اللہ تعالے کے بیان کردہ فرمان کے عین مطابق ہے اور جو وعدے خلافتِ حقہ کے ساتھ وابستہ کئے گئے تھے وہ یہ تمام و کمال آپ کے عہد مبارک میں پورے ہوئے اور یہ امر واضح ہو گیا کہ آپ کی خلافت، خلافت حقہ تھی اور خد اتعالے کے منشا کے عین مطابق تھی۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ مولانا موصوف کی