خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 47 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 47

خلافة على منهاج النبوة ۴۷ جلد سوم لکھتے ہیں۔اگر اس موقع پر رحم کیا جائے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری مجھ پر عائد ہے اس سے میں عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔خلیفہ وقت کا کام ہے کہ وہ ایک مضبوط چٹان کی طرح ہو۔ایسی چٹان کہ دنیا بھر کے سمندر بھی مل کر اسے ہلا نہ سکیں۔اگر چند منافقوں سے میں ڈر جاؤں اور ایسے موقع پر رحم کرنے پر آمادہ ہو جاؤں جبکہ رحم مناسب نہیں تو میں اپنی خلافت کی ذمہ داریوں میں کوتا ہی کرنے والا ہوں گا۔مجھے یہ چند منافق کیا اگر دنیا کی حکومتیں بھی مل کر ایک مقصد سے ہٹانا چاہیں تو نہیں ہٹا سکتیں اور اگر میں یا کوئی اور خلیفہ اس لئے نرمی کرے کہ لوگ اسے مجبور کرتے ہیں تو یقیناً وہ خدا کا قائم کردہ خلیفہ نہیں ہوسکتا۔رحم ہمارا کام ہے لیکن دباؤ سے ماننا ہمارا کام نہیں ، بلکہ دباؤ کو کچلنا ہمارا کام ہے۔یہ لوگ کیا ہیں ؟ شیطان کا ایک آلہ ہیں۔مگر خدا کے خلفاء شیطان پر غالب آیا کرتے ہیں مغلوب نہیں ہوتے۔اور ایک دن آتا ہے کہ شیطانی ہتھیاروں کو وہ تو ڑ کر رکھ دیتے ہیں۔“ خطبات محمود جلد ۱۴ صفحه ۱۴۴ تا ۱۴۸) ل الصارم المسلول على شاتم الرسول صفحه ۳۹ ، ۴۰۔ابن تیمیہ طبقہ اولیٰ حیدر آباد دکن