خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 541 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 541

خلافة على منهاج النبوة ۵۴۱ جلد سوم بھی الگ ہو جائیں اور میں اکیلا ہی رہ جاؤں تو میں سمجھوں گا کہ میں خدا تعالیٰ کی اس تعلیم کا نمائندہ ہوں جو اس نے دی ہے مگر یہ پسند نہ کروں گا کہ خلافت میں اصولی اختلاف رکھ کر پھر کوئی ہم میں شامل رہے۔یہ اصولی مسئلہ ہے اور اس میں اختلاف کر کے کوئی ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔( اس موقع پر ہر طرف سے پُر زور آوازیں آئیں کہ ہم سب اس کے ساتھ متفق ہیں ) میں نے اس مجبوری کی وجہ سے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گناہ گار نہ بنوں ضروری سمجھا کہ اس غلطی کا ازالہ کر دوں۔ورنہ مجھے یقین ہے کہ کمیشن کے ممبران یہ خیال نہیں رکھتے۔اس پر میں نے جب ان کے سامنے جرح کی تو انہوں نے یہی جواب دیا کہ ہم نے یہ بات کبھی نہیں، رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء صفحه ۳۹ تا ۴۷ )