خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 504

خلافة على منهاج النبوة ۵۰۴ جلد سوم ا جب بحث ختم ہو چکے تو اُس وقت یا بعد میں خلیفہ بیان کر دے کہ یہ بات یوں ہو۔بولنے کے وقت بولنے والا کھڑا ہو کر بولے اور جو پہلے کھڑا ہوا سے پہلے بولنے کا موقع دیا جائے۔یہ دیکھنے کے لئے ایک آدمی مقرر ہوگا کہ کون پہلے کھڑا ہوا ہے اور کون بعد۔اگر بہت سے کھڑے ہوں تو باری باری انہیں بولنے کے لئے کہنا چاہئے۔جب سارے بول چکیں تو پھر پوچھنا چاہئے۔پھر کھڑا ہو تو پہلے نئے بولنے والے کو موقع دینا چاہئے سوائے اس صورت کے کہ کوئی سوال یا اعتراض اُس کی تقریر پر کیا گیا ہو اُس کے حل کرنے کے لئے کھڑا ہوا اور دو دفعہ سے زیادہ بولنے نہ دیا جائے کیونکہ بات کو حل کرنا ہے بحث نہیں کرنی۔وہ شخص جس کو بولنے کا موقع دینے کے لئے مقرر کیا جائے وہ خلیفہ یا اس کے قائمقام کا مددگار ہوگا کیونکہ وہ دوسرے کاموں کی طرف توجہ کرے گا اِ دھر توجہ نہ کر سکے گا اس لئے وہ بطور نائب کام کرے گا۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء صفحه ۱۵ تا ۱۸) تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۶۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء