خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 271

خلافة على منهاج النبوة ۲۷۱ جلد سوم ہوں میری مدد کرو۔تو وہ کمزور اور ناتواں اور نحیف بندہ عقل سے کام نہیں لیتا وہ یہ نہیں کہتا کہ حضور! کیا فرما رہے ہیں؟ کیا حضور مدد کے محتاج ہیں؟ حضور تو زمین و آسمان کے بادشاہ ہیں میں کنگال غریب اور کمزور آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔وہ یہ نہیں کہتا بلکہ وہ نحیف و نزار اور کمزور جسم کو لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں کون ہے جو ان جذبات کی گہرائیوں کا اندازہ کر سکتا ہے سوائے اس کے جسے محبت کی چاشنی سے تھوڑا بہت حصہ ملا ہو۔آج سے پچاس سال پہلے اسی خدا نے پھر یہ آواز بلند کی اور قادیان کے گوشہ تنہائی میں پڑے ہوئے ایک انسان سے کہا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے، مجھے دنیا میں ذلیل کر دیا گیا ہے، میری دنیا میں کوئی عزت نہیں ، میرا دنیا میں کوئی نام لیوا نہیں ، میں بے یار و مددگار ہوں ، اے میرے بندے! میری مدد کر۔اس نے نہیں سوچا کہ کہنے والا کون ہے اور جس سے خطاب کیا جاتا ہے وہ کون ہے اس کی عقل نے یہ نہیں کہا کہ مجھے بلانے والے کے پاس تمام طاقتیں ہیں میں بھلا اس کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔اس کی محبت نے اس کے دل میں ایک آگ لگادی اور وہ دیوانہ وار جوش میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا میرے رب ! میں حاضر ہوں ، میرے رب ! میں حاضر ہوں، میرے رب ! میں بچاؤں گا ! میرے رب ! میں بچاؤں گا۔یہی تو وہ ساعت ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ تیلَةُ الْقَدْرِ خَيْرُ من الفِ شَهْرٍر اس رات پر ہزاروں راتیں قربان ہیں اور چونکہ بار بار ایسی راتیں آجاتی ہیں اس لئے خدا نے خَيْرُ من الفِ شَهْرٍ کہاور نہ اگر ایک ہی رات ہوتی تو دنیا کی ساری راتیں اس ایک رات ، اس ایک گھنٹے ، اس ایک منٹ اور اس ایک سیکنڈ پر قربان کی جاسکتی ہیں۔جب ایک کمزور بندہ اپنی محبت کے جوش میں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر عواقب پر غور کئے تلوار لے کر کھڑا ہو جاتا اور خدا کے اردگرد پہرہ دینے لگ جاتا ہے تو وہ کیا ہی شاندار نظارہ ہوتا ہے جب قادر وقد بر خدا ، جب زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا خدا ایک نحیف و نزار جسم کے ساتھ چار پائی پر لیٹا ہوا ہوتا ہے اور ایک نحیف و نزار انسان جو اپنی کمر بھی سیدھی نہیں کرسکتا وہ تلوار لے کر اس کے اردگرد پہرہ دے رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے میں اسے بچاؤں گا، میں اسے بچاؤں گا۔اس سے زیادہ