خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 262 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 262

خلافة على منهاج النبوة ۲۶۲ جلد سوم انسانی آواز نہ تھی کہ اس کے متعلق کسی انسان سے مشورہ لیا جا تا اگر انسانی آواز ہوتی تو کسی دوسرے سے مشورہ لیا جا سکتا تھا اور کہا جاسکتا تھا کہ ایک انسان نے مجھے یہ بات کہی ہے تمہارے بھی جذبات چونکہ ایسے ہی ہیں جیسے اس کے اسلئے مجھے مشورہ دو کہ میں کیا کروں اور کس طرح دنیا کا مقابلہ کروں مگر یہ آواز خدا کی آواز تھی اس لئے وہ کسی بندے سے مشورہ نہیں کر سکتا تھا اور نہ کوئی بندہ ایسا تھا جو اُ سے مشورہ دے سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی جب پہلی دفعہ یہ آواز آئی تو اُس وقت آپ کی جو قلبی کیفیت ہوئی اُس کا پتہ حدیثوں سے لگتا ہے احادیث میں آتا ہے کہ اس آواز کے بعد آپ گھر تشریف لائے آپ بہت گھبرائے ہوئے تھے جسم کا نپ رہا تھا کندھوں کا گوشت شدت ہیبت سے ہل رہا تھا اور رنگ اُڑا ہوا تھا آپ کی وفادار بیوی حضرت خدیجہ نے جب آپ کو اس حال میں دیکھا تو انہوں نے گھبرا کر کہا کہ میں آپ کو کس حال میں دیکھتی ہوں آپ کو یہ کیا ہو گیا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدیجہ! مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیا ہو گیا مجھے یہ آواز آئی ہے کہ اقرا با شورتك الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الانْسَانَ مِنْ عَلَقٍ " آسمان کے خدا نے مجھے بلایا ہے تا کہ میں اس کے نام کولوں اور اسے دنیا میں پھیلاؤں میں حیران ہوں کہ میں اس کام کو کس طرح کروں گا خدائی آواز چونکہ اپنے ساتھ یقین کے انوار رکھتی ہے اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ مجھے بیماری ہو گئی ہے، آپ نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ یہ کوئی دماغی عارضہ ہے یا بد ہضمی کا نتیجہ ہے بلکہ آپ نے فرمایا کہ یہ ہے تو آسمان کی آواز مگر جو کام میرے سپر د کیا گیا ہے میں حیران ہوں کہ اسے کس طرح کروں گا۔حضرت خدیجہ آخر آپ کی صحبت میں ہی رہنے والی تھیں انہوں نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے اس کا بہت ہی لطیف جواب دیا وہ ہے تو عورتوں والا جواب مگر بہت ہی ایمان افزاء ہے۔عورتیں عموماً سامانوں کو نہیں دیکھتیں بلکہ ان کا ایمان ایمان العجائز ہوتا ہے وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ سامان بھی میسر ہیں یا نہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ کام ہو جائے گا کس طرح ہوگا ؟ اس کا انہیں کوئی علم نہیں ہوتا۔خدیجہ کا جواب بھی ویسا جواب ہے انہوں نے فرما یا گلا وَاللَّهِ لَا يُخْزِیكَ اللهُ أَبَداً آپ کیوں گھبراتے ہیں مجھے خدا کی قسم ہے کہ خدا آپ کو کبھی